سپریم کورٹ میں مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دیدی گئی
سپریم کورٹ میں مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل، ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی گئی۔
پالیسی کے مطابق سپریم کورٹ میں ضمانت اورضمانت قبل ازگرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا، تمام انتخابی عذرداریوں کو سماعت کیلئے جلد مقررکیا جائے گا۔
مقدمات کی منتقلی، کمپرومائز اورفیملی مقدمات کوبھی سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا، ایسے مقدمات میں جلد سماعت کیلئے درخواست دینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
پانچ ججز متفق تھے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوسکتا، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
پالیسی کے مطابق جلد سماعت کی درخواست وکیل کی جانب سے تیار اور اے او آر دائر کرے گا، تاہم جلد سماعت کی درخواست میں معقول وجہ کا ہونا لازمی ہوگا۔
درخواست کے ہمراہ مقدمہ میں ہنگامیت کا ثبوت لف کرنا بھی لازم ہوگا، جلد سماعت کی درخواست مسترد ہونے پر صرف نئی وجہ کی بنیاد پر ہی جلد سماعت دوبارہ دائر ہوسکے گی۔
Comments are closed on this story.