Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

رمضان میں گیس کب اور کتنی دیر ملے گی

سوئی سدرن نے ماہ رمضان کیلئے گیس سپلائی کا شیڈول جاری
شائع 26 فروری 2025 08:03pm

رمضان میں گیس کب اور کتنی دیر ملے گی، سوئی سدرن نے ماہ رمضان کیلئے گیس سپلائی کا شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان سوئی سدرن کی جانب سے جاری رمضان میں گیس سپلائی کے شیڈول کے مطابق صبح نو بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک گیس نہیں ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس دوپہر ساڑھے تین سے رات دس بجے تک دستیاب ہوگی اوراس کے بعد پھر صبح نو بجے کے بعد دوپہر ساڑھے تین بجے تک گیس نہیں ملے گی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ ماہِ رمضان کے دوران صارفین کی سہولت کے لیے سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں ہونے والی دس فیصد تک کمی کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی موجود ہے۔

گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لیے گیس پریشر کی پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا جس کے اوقات صبح نو سے دوپہر سارھے تین بجے تک ہوں گے۔ جبکہ رات کے اوقات میں یہ پروفائلنگ رات دس بجے ساے رات تین بجے تک کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ان اوقات کا تعین ماہِ رمضان میں سحری اور افطار کے لیے کھانا پکانے کی تیاری کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

sui sidran gas