Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
01 Dhul-Qadah 1446  

افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا

ابراہیم زدران نے چیمپئنزٹرافی تاریخ انگلینڈ کے خلاف 167رنزبنائے
اپ ڈیٹ 26 فروری 2025 11:03pm

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے آٹھویں میچ افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوروٹ نے 111 گیندوں پر 120 رنز کی اننگز کھیلی، جو روٹ نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 11 چوکے لگائے، وہ ٹیم کو فتح کے قریب لے گئے تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم سنبھل نہ سکی۔

انگلینڈ کی جانب سے دیگر بیٹرز میں بین ڈکٹ اور جوز بٹلر نے 38، 38 رنز بنائے، جیمی اورٹن نے 32 ، ہیری بروک نے25 اور فل سالٹ نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔ لیام لیونگسٹون 10 اور جیمی اسمتھ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، فضل حق فاروقی، راشد خان اور گلبدین نائب نے ایک ایک وکٹ لی

افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو چھبیس رنز کا ہدف دیا تھا، افغان بیٹسمین ابراہیم زدران نے چیمپئنز ٹرافی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز کھیل لی، انھوں نے انگلینڈ کے خلاف 177 رنزبنائے۔

رحمان اللہ گرباز 6، صدیق اللہ اتل اور رحمت شاہ 4، 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، افغانستان کے تینوں کھلاڑیوں کو جوفرا آرچر نے پویلین کی راہ دکھا دی۔

بعد میں ابراہیم زدران نے چیمپئنز ٹرافی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلی، چھ چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو چھیالیس گیندوں پر ایک سو ستتررنز اسکور کیے۔

لاہورمیں دونوں ٹیمیں گروپ بی سے مدِمقابل ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے، افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کر کے میچ کی تیاری کی۔

افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم دنیا کی اچھی ٹیموں میں سے ہے، ہم مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے، امید ہے سپنرز سے سپورٹ ملے گی۔

انگلشن کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پاس اچھے سپنرز ہیں جبکہ ہمارے پاس کوالٹی کے فاسٹ باؤلرز ہیں، میچ میں اچھا پرفارم کریں گے۔

afghanistan

England

Icc Champions Trophy 2025