Aaj News

ہفتہ, اپريل 19, 2025  
20 Shawwal 1446  

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد ایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

ولی عہد صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے
شائع 26 فروری 2025 05:19pm

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ولی عہد پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

ولی عہد صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

اماراتی صدر نے شیخ خالد بن محمد بن زید کو ولی عہد مقرر کردیا

ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے

صدر آصف علی زرداری ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے۔ ایوان صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

ولی عہد کا خصوصی طیارہ چکلالہ ایئربیس پر لینڈ کرے گا جہاں ان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

UAE

Crown Prince

paksitan

Visit