سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر سستا ہوکر 2916 ڈالر فی اونس تک گرگیا
سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں کمی ہوگئی، دس گرام سونا 2058 روپے اور تولہ2400 روپے سستا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
ایک تولہ سونا 2400 روپے سستا ہونے کے بعد قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونا 2058 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر سستا ہوکر 2916 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
bullion rates
Gold Rates 2025
مقبول ترین
Comments are closed on this story.