Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

کراچی میں بجلی 4.95 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیپرا نے کے الیکڑک کی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی
شائع 26 فروری 2025 03:40pm

کے الیکڑک کی کراچی والوں کے لیے بجلی سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی، اتھارٹی نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

نیپرا میں کے الیکڑک کی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی، کے الیکٹرک نے دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی۔

کے الیکٹرک نے 5 ارب کے بقایاجات ایڈجسٹمنٹس مانگنے کی درخواست کی، کے الیکٹرک کا مؤقف تھا کہ پارشل لوڈ، اوپن سائیکل اور اسٹارٹ اپ کاسٹ میں 5 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، انہیں اس مد میں یہ 5 ارب روپے دیے جائے تاہم کے الیکڑک صارفین کی اس اقدام کی بھرپور مخالفت کی گئی۔

کے الیکٹرک صارف نے کہاکہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا مکمل ریلیف عوام کو منتقل کیا جائے، کراچی میں کمرشل علاقوں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جوں کا توں ہے، انڈسٹریل سپورٹ پیکج کو کراچی میں نافذ نہیں کیا گیا۔

نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکڑک نے انڈسٹریل پیکج کو عدالت میں چیلنج کررکھا ہے۔

کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ دسمبر میں کے الیکڑک نے اپنے ذرائع سے 18 روپے 60 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی اورکے الیکڑک کو سی پی پی اے سے ملنے والی بجلی کی قیمت 9 روپے 60 پیسے فی یونٹ رہی۔

بعدازاں کے الیکڑک کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرتے ہوئی فیصلہ محفوظ کرلیا، نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

nepra

اسلام آباد

K Electric

electricity price