Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

کیا فخر زمان ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے ہیں؟ اہم خبر آگئی

فخر زمان نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہو کر چیمپئنزٹرافی سے باہر ہوگئے تھے
شائع 26 فروری 2025 02:54pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخرزمان کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے چیمپئنزٹرافی سے قبل ہی قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کی تھی۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میرا آخری آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوگا، ون ڈے کرکٹ سے بریک لینا چاہتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہو کر چیمپئنزٹرافی سے باہر ہوگئے تھے، فخر زمان ہائپر تھائراڈازم کی بیماری سے تاحال صحت یاب نہ ہوسکے، فخر زمان ہر طرز کی کرکٹ سے تقریباً اڑھائی مہینے کے لئے دور ہوچکے ہیں، ڈاکٹرز نے فخر زمان کو اڑھائی ماہ کا آرام دیا ہے۔

فخر زمان لیگز پر این او سی کے معاملے اور قومی ٹیم کی سلیکشن پر بھی دلبرداشتہ ہوئے تھے۔ فخر زمان اپنے اہل خانہ کو بھی بیرون ملک منتقل کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ فخر زمان 86 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ فخر زمان حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی میں انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے آوٹ ہوگئے تھے۔

Fakhar Zaman

Champions Trophy

Pakistan vs New Zealand

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

Fakhar Zaman Injury