Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
01 Dhul-Qadah 1446  

یو ٹیوبر رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ٹک ٹاک لائیو کا تنازع شدت اختیار کر گیا
شائع 26 فروری 2025 02:42pm

سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے اور کلاشنکوف کے ساتھ گھر کی دہلیز پر آنے کے الزام میں یوٹیوبر رجب بٹ اور سات دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ عمر فیاض کے گھر پہنچے۔

مصطفیٰ قتل کیس: اداکار ساجد حسن کا کام بند، محلے داروں نے قطع تعلق کرلیا

ایف آئی آر کے مطابق مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالی گلوچ کرتے ہوئے دھمکیاں دیں اور کہا کہ ٹک ٹاک پر آنے کا مزہ چکھا دیں گے۔

ملزمان نے عمر فیاض کی عزت کو مجروح کیا اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کی بات کی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا عمل جاری ہے۔

TikToker

entertainment

lifestyle

شخصیات