Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

عمر شہزاد کی اہلیہ کون ہیں؟ تفصیلات اور تصاویر سامنے آگئیں

انہوں نے گذشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خبرشیئرکی تھی
اپ ڈیٹ 26 فروری 2025 01:58pm

پاکستانی ماڈل و اداکار عمر شہزاد نے گذشتہ روز خانہ کعبہ سے اپنی نکاح کی تصاویر شیئر کر کے نئی زندگی کا آغاز کرنے کی خوشخبری دی تھی اور اب ان کی اہلیہ کے بارے میں تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

عمر شہزاد نے 25 فروری کو حرم شریف میں اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں، مگر ان تصاویر میں اداکار کی اہلیہ کا چہرہ نظر نہیں آ رہا تھا اور نہ ہی اداکار نے اہلیہ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی تھیں، جس کی وجہ سے مداحوں میں کچھ تجسس پھیل گیا تھا۔

عمر شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے

نکاح کی تصدیق کے بعد، عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں مزید تصاویر شیئر کیں، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ عمر شہزاد کی اہلیہ سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی ہیں، جنہوں نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں۔

شانزے لودھی کے انسٹاگرام پر 8 ہزار سے کم فالوورز ہیں اور انہوں نے 2019 میں اکاؤنٹ بنایا تھا۔

کہو نا پیار ہے: راکیش روشن کو فلم کا خوبصورت ترین جزیرہ کیسے ملا؟

شانزے لودھی اپنی انسٹاگرام پوسٹس میں فٹنس اور سیاحت کی تصاویر شیئر کرتی ہیں، اور ان کے اکاؤنٹ پر کبھی بھی اداکار عمر شہزاد کے ساتھ کوئی تصویر نہیں آئی تھی۔

عمر شہزاد کی اہلیہ کی تصاویر سامنے آنے پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کے لیے دعائیں کیں اور صارفین نے اداکارہ کو خوبصورت قرار دیا۔

واضح رہے کہ عمر شہزاد اس رمضان آج نیوز کی افطار ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات