Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

خوابیدہ حسن، سنہری چمک اور ہانیہ عامر کا انسٹاگرام پر جلوہ

گولڈن گلیم، بلش کا جادو اور ہانیہ کی دلکشی
شائع 26 فروری 2025 11:29am

جب بات ہو دلکش حسن اور پُرکشش انداز کی، تو ہانیہ عامر ہمیشہ بازی لے جاتی ہیں، اور اس بار بھی انہوں نے اپنی روایتی دلکشی کا جادو جگاتے ہوئے مداحوں کو ایک حسین خوابیدہ انداز سے حیران کر دیا۔

گولڈن گلیم، بلش کا جادو اور ہانیہ کی دلکشی!

’کبھی میں کبھی تم‘ کی چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے ’گیٹ ریڈی ودِ می‘ ویڈیو میں اپنی تیاری کا حسین راز فاش کر دیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس دلنشین ویڈیو میں ہانیہ نے سات جادوئی مراحل میں اپنے گلیمرس لک کی کہانی سنائی، جسے دیکھ کر مداحوں کے دل بے اختیار دھڑک اٹھے۔

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ گلیمر اور خوبصورتی کا استعارہ ہیں۔ ان کا خوابیدہ لک سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رہا ہے اور مداح بے اختیار کہہ رہے ہیں، ’ہانیہ، تم واقعی سٹار ہو‘

ہانیہ نے اپنی تیاری کا آغاز صاف ستھری، تازہ دم جلد اور شاور کے بعد بھیگے بالوں سے کیا۔ آنکھوں کی دلکشی میں مزید جادو جگاتے ہوئے بلیک وِنگڈ آئی لائنر لگایا ، مسکارا، اور اندرونی کونوں پر سنہری ہائی لائٹر نے آنکھوں کو خوابیدہ چمک عطا کی۔ حسین مسکراہٹ، پنک لپ ٹِنٹ کے ذریعے ہانیہ نے اپنے ہونٹوں کو ایک حسین دلکشی بخشی۔

جیسے ہی ہانیہ کا میک اپ مکمل ہوا، ان کی ہیئر اسٹائلسٹ مائناہ نے بالوں کو حسین ویوز دیے، انہیں والیم سے بھرا اور ہانیہ کو مکمل طور پر ایک سپر اسٹار کا لک دیا۔

واقعی شوبز انڈسٹری میں کچھ چہرے ایسے ہوتے ہیں جو نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ اپنی شخصیت اور اداکاری سے بھی دلوں پر راج کرتے ہیں۔ ہانیہ عامر ان ہی چند چمکتے ستاروں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے کم عمری میں ہی نہ صرف اپنی معصومیت بلکہ اپنی گلیمرس اپیل سے بھی لوگوں کو دیوانہ بنا دیا ہے۔

ہانیہ عامر بالی ووڈ میں ڈیبیو دینے کے لیے تیار

ہانیہ عامر صرف ایک کامیاب اداکارہ ہی نہیں بلکہ فیشن آئیکون بھی ہیں۔ ان کے ریڈ کارپٹ لک، کژول اسٹائل، اور سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے گلیمرس فوٹو شُوٹس مداحوں کے لیے ہمیشہ ایک فیشن انسپائریشن ہوتے ہیں۔ وہ مغربی اور مشرقی دونوں انداز کو منفرد طریقے سے اپناتی ہیں۔ کبھی وہ سادہ سفید شلوار قمیض میں نظر آتی ہیں تو کبھی کسی لگژری برانڈ کے جدید گاؤن میں اپنی چمک بکھیرتی ہیں۔

ہانیہ عامر پاکستان کی ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جن کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور جن کا ہر نیا پوسٹ یا ویڈیو وائرل ہو جاتا ہے۔ ان کے چلبلے وی لاگز، نوفلٹرانسٹاگرام پوسٹس اور مزاحیہ ویڈیوز نے انہیں نوجوانوں میں اور بھی مقبول بنا دیا ہے۔

ہانیہ عامر اپنی مسکراہٹ، خوبصورتی، بے ساختہ شخصیت اور شاندار اداکاری کی بدولت پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سب سے خوبسورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں شامل ہو چکی ہیں۔ ان کی معصومیت اور گلیمر کا امتزاج ہی ان کا اصل حسن ہے، جو ہر دل میں گھر کر جاتا ہے۔

ہانیہ عامر اور یشما گل کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

مداح بے صبری سے ان کے نئے پروجیکٹس کے منتظر ہیں، کیونکہ جب بات ہو گلیمر، سٹائل اور بہترین اداکاری کی، تو ہانیہ عامر کا نام سب سے پہلے آتا ہے۔

Instagram

Viral Video

hania amir

show biz