Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

شاہ رخ کے بیٹے ابرام خان کے گٹار ٹیلنٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا

پورا خاندان ٹیلنٹڈ ہے
شائع 26 فروری 2025 10:26am

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان کی حالیہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ابرام گٹار بجاتے ہوئے معروف گانے ”ڈائی ود اے سمائل“ کی پرفارمنس دے رہے ہیں، جس میں وہ لیڈی گاگا اور برونو مارس کے ہٹ گانے کو اپنی خوبصورت آواز میں گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کی یہ دلکش پرفارمنس شاہ رخ کے مداحوں میں بے حد مقبول ہو گئی ہے۔

ویڈیو کوا یک مداح نے (X سابقہ ٹویٹر) پر شیئر کیا، جس کے بعد یہ ویڈیو عالمی سطح پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں ابرام ہاتھ میں گٹار پکڑے ہوئے ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر بیٹھے ہوئے ہیں، سادہ سیاہ جرسی اورشارٹس میں گٹار بجاتے ہوئے پرفارم کر رہے ہیں۔ انکی اپنی پرفارمنس پر بھرپور توجہ دکھائی دے رہی ہے۔ اس دلکش انداز نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔ مداحوں نے ان کی آواز اور گٹار بجانے کی صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی ہے۔

شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف پر مقدمہ، عدالت میں پیش ہونے کا حکم

ابرام خان کے گانے کے دوران پرفارمنس نے شائقین کو بے حد متاثر کیا، اور کئی مداحوں نے ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں دل کی ایموجیز اور تعریفوں کے ساتھ اظہار خیال کیا۔

ابرام کی موسیقی کی صلاحیتیں اور گٹار بجانے کا انداز ان کے فنی خاندان کی جھلک پیش کرتا ہے، جس میں ان کے والد شاہ رخ خان ایک اداکار اور پروڈیوسر ہیں، ان کی ماں ڈیزائنر ہیں، ان کا بھائی آریان خان ڈائریکٹر ہے، اور ان کی بہن سہانا خان بھی اداکارہ ہیں۔

گویا ابرام شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کا ایک اور اثاثہ بننے جا رہے ہیں، اور ان کی چھوٹی عمر میں اس قدر باصلاحیت ہونا ان کے خاندان کی وراثت کی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ ابرام شاہ رخ خان کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔ انکی پیدائش کے بعد کنگ خان اپنے بیٹے کو وقت دینا نہیں بھولتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گذارنے کے لیے فلم کی شوٹنگ سے بھی وقفہ لے لیتے ہیں۔

اس کے علاوہ، شاہ رخ خان اس وقت اپنی فلم کنگ کی تیاری میں مصروف ہیں، جس کی ہدایت سدھارتھ آنند کر رہے ہیں اور اس فلم میں سہانا خان بھی اداکاری کریں گی۔ فلم میں ابھیشیک بچن ولن کا کردار ادا کریں گے۔

Bollywood

Shahrukh Khan

entertainment

lifestyle

شخصیات