واٹس ایپ پیغامات ٹیکسٹ میں تبدیل، نیا فیچر متعارف
ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی کی رفتار دن بدن بڑھ رہی ہے، اور صارفین کی سہولت کے لیے ایپس میں نئے فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔ واٹس ایپ نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جسے ’وائس میسج ٹرانسکرپٹ‘ کہا جاتا ہے۔ جو صارفین کو موصول شدہ وائس میسجز کو تحریری متن میں پڑھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
وائس میسج ٹرانسکرپٹ فیچر کیا ہے؟
واٹس ایپ کا یہ جدید فیچر صارفین کے موصول شدہ وائس میسجز کو خودکار طریقے سے تحریری شکل میں بدل دیتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی صارف کو کوئی وائس میسج موصول ہوتا ہے، تو وہ اسے سننے کے بجائے تحریری طور پر پڑھ بھی سکتا ہے۔
یہ فیچر خاص طور پر جن حالات میں مفید ثابت ہوگا ان میں خاموش جگہوں پر، جیسے دفاتر یا میٹنگز میں، جب صارف کسی وجہ سے آواز سننے کے قابل نہ ہو۔ جب وائس میسج کی تفصیلات نوٹ کرنی ہوں اور آسانی سے کاپی پیسٹ کرنا ہو۔
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر صارف کے موبائل ڈیوائس پر ہی وائس میسج کا ٹرانسکرپٹ یا نقل تیار کرتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس عمل میں کسی سرور پر ڈیٹا محفوظ نہیں کیا جاتا۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا خطرہ، ’زیرو کلک ہیکنگ‘ سے کیسے محفوظ رہیں؟
یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی بدولت آپ کے وائس میسج اور ان کا متن مکمل طور پر محفوظ رہتا ہے۔ اسکے ساتھ ہی بھیجنے والا وائس میسج کو لکھا ھوا نہیں دیکھ سکتا، صرف وصول کرنے والے کو ہی اس کی رسائی حاصل ہوگی۔
فیچر کے فوائد اور ممکنہ خامیاں
اس سہولت سے خاموش ماحول میں وائس میسجز کو بغیر سنے، سمجھنے کی سہولت کے علاوہ پیغام کی آسانی سے کاپی پیسٹ کی سہولت اور خاص طور پر اہم معلومات محفوظ رکھنے کے لیے بہترین فیچرثابت ہوگا۔
بہت زیادہ شور والی جگہ پر سننے میں دشواری کا سامنا کرنے والے صارفین کے لیے ایک زبردست آپشن ہے۔
متعدد زبانوں میں ممکنہ سپورٹ، جو کمیونیکیشن کو مزید بہتر بنائے گا۔
واٹس ایپ گروپ چیٹس کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کرادیا گیا
تاہم، تمام زبانوں کے لیے یہ فیچر فوری طور پر دستیاب نہیں ہوگا۔
بعض اوقات لہجے یا پس منظر کے شور کی وجہ سے ٹرانسکرپٹ میں غلطیاں ہو سکتی ہیں۔
فی الحال، یہ فیچر بھیجنے والے کو ٹرانسکرپٹ دیکھنے کی سہولت نہیں دیتا۔
واٹس ایپ کا ’وائس میسج ٹرانسکرپٹ‘ فیچر صارفین کے لیے ایک انقلابی تبدیلی ہے، جو ان کے روزمرہ کے کمیونیکیشن تجربے کو مزید بہتراور آسان بنائے گا۔ اس سے نہ صرف پرائیویسی برقرار رہے گی بلکہ صارفین کو وائس میسجز کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
Comments are closed on this story.