7 ملکوں سے مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا
سعودی عرب سے بلیک لسٹ 7، زائد المیعاد قیام پر 3 اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 12 پاکستانی کو بے دخل
سعودی عرب اور عمان سمیت 7 ملکوں سے 48 گھنٹوں میں مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ 7، زائد المیعاد قیام پر 3 اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 12 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا ہے۔
امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ عمان پہنچنے والے 4 پاکستانیوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گیا جبکہ عراق میں زائد قیام اور پاسپورٹ گُم ہونے پر 9 پاکستانی بے دخل کردیے گئے۔
اس کے علاوہ امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گُم ہونے پر 2 اور 12 سزا یافتہ ڈی پورٹ جبکہ آئیوری کاسٹ سے ایک، قبرص سے 3 اور قطر سے 4 مفرور پاکستانی بے دخل کردیے گئے۔
Saudi Arabia
Oman
pakistanis
deport
pakistani deported
مقبول ترین
Comments are closed on this story.