گووندا کا اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
بھارتی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان 38 سال بعد طلاق کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
بھارتی میڈیا میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سنیتا نے چند ماہ قبل علیحدگی کا نوٹس بھیجا تھا اور دونوں علیحدہ رہ رہے ہیں۔ تاہم، گووندا کے خاندان کے افراد، ان کے بھانجے کرشنا اور بھانجی آرتی نے ان خبروں کو جھوٹ قرار دیا۔
بھارتی کامیڈین کی بیوی کے پاس پاسپورٹس کی بھرمار، ایک پاؤں انڈیا ایک ملک سے باہر
اس سلسلے میں گووندا کی منیجر نے بتایا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ سنیتا نے طلاق کا نوٹس بھیجا ہے، مگر اس پر ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
اب گووندا کابھی طلاق کی خبروں کو لے کر بیان سامنے آگیا ہے ۔ اداکار نے اپنی اہلیہ کے ساتھ محض ”کاروباری بات چیت“ ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ وہ اپنی نئی فلموں پر کام کر رہے ہیں اور ان کی تمام تر توجہ ان پروجیکٹس پر ہیں۔
دوسری جانب، سنیتا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ کسی کی مجال نہیں ہے کہ وہ گووندا اور انہیں الگ کر سکے۔ وہ اور گووندا بہت خوش ہیں اور وہ اپنے خاندان کو ٹوٹنے نہیں دیں گی۔
سنیتا نے یہ بھی کہا کہ وہ گووندا کے ساتھ رہتے ہوئے غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں کیونکہ وہ 60 سال کے ہو چکے ہیں، اور ان کا خیال ہے کہ زندگی کے اس مرحلے میں مرد بدل جاتے ہیں۔
سنیتا نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا تھا کہ ”میرے اگلے جنم میں گووندا میرے شوہر نہ ہوں“۔
گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی مارچ 1987 میں ہوئی۔ تاہم، جوڑے نے 1988 میں اپنی بیٹی ٹینا کی پیدائش کے بعد اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed on this story.