Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

ڈارک ویب ہے کیا اور یہ کیوں استعمال کیا جاتا ہے

مصطفٰی عامر کیس میں بھی کہا جارہا ہے کہ ملزمان ڈارک ویب کا بھی استعمال کرتے تھے
شائع 26 فروری 2025 12:58am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

آج انٹریکٹو سیشن میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آخر ڈارک ویب ہے کیا اور یہ کیوں استعمال کیا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ کی عام دنیا سے ہٹ کرایک ایسی آن لائن دنیا بھی موجود ہے جسے ڈارک ویب کہا جاتا ہے۔

کراچی میں قتل ہونے والے مصطفی عامر کے کیس کی کڑیاں منشیات کے نیٹ ورک سے مل رہی ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملزمان ڈارک ویب کا بھی استعمال کرتے تھے۔

ڈارک ویب کے پلیٹ فارم ڈارک نیٹ مارکیٹس پر ایسی سائٹس ہوتی ہیں جہاں ہر قسم کا غیر قانونی کام کیا جاسکتا ہے۔ جس میں سوشل سیکیورٹی نمبر کا حصول ہو، چاہے چوری شدہ کریڈٹ کارڈ کا ڈیٹا لینا ہو، اکاؤنٹ لوگِن کی تفصیلات چاہئے ہوں۔

انٹرنیٹ کی اس بلیک مارکیٹ میں صرف منشیات ہی نہیں بلکہ جعلی پاسپورٹس، ہتھیار اور فحش مواد سب کچھ میسر ہے۔

ڈارک نیٹ مارکیٹس کے ذریعے کوئی بھی غیرقانونی یا ممنوعہ چیز خریدی اور فروخت کی جاسکتی ہے۔ عام طور پر ڈارک ویب پر کاروبار کِرپٹو کرنسیز کے ذریعے ہوتا ہے تاکہ شناخت نہ ہوپائے۔

تاریک دنیا میں داخل ہونے کیلئے وی پی این اور خصوصی پروٹیکٹو لیئرڈ براؤزرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ سمجھ لیں کہ ڈارک ویب جرائم پیشہ افراد کی ایک ایسی ورچوئل دنیا ہے جہاں نظروں سے اوجھل ہوکر ہر قسم کا غیرقانونی دھندا ہوتا ہے ۔

یہ نیٹ ورک ڈیوڈ اور اسے منشیات بیچنے والے افراد دونوں کو گمنام رہنے میں مدد دیتا ہے۔ اکثرلوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ جس سے لین دین کر رہے ہیں اس کی اصلیت کیا ہے اور حکام کے لیے ان کا پتہ لگانا بھی اگر ناممکن نہیں تو بے حد مشکل ضرور ہے۔

ڈارک ویب دراصل دنیا بھر میں موجود ایسے کمپیوٹر صارفین کا نیٹ ورک ہے جن کا ماننا ہے کہ انٹرنیٹ کو کسی قانون کا پابند نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نظر رکھنی چاہیے۔

dark web