Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

سندھ میں میٹرک امتحانات کی تاریخ تبدیل، نیا شیڈول جاری

امتحانات کی تاریخ رمضان المبارک کے باعث تبدیل کی گئی
اپ ڈیٹ 25 فروری 2025 11:05pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ میں میٹرک امتحانات کی تاریخ رمضان المبارک کے سبب تبدیل کردی گئی، نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات اب عید الفطر کے بعد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں میٹرک امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی گئی، نویں، دسویں کے امتحانات عید الفطر کے بعد ہوں گے۔

میٹرک کے امتحانات کا انعقاد 7 اپریل سے ہوگا جبکہ نویں، دسویں کے پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے ہوں گے۔

گیارھویں اوربارھویں کے امتحانات اٹھائیس اپریل سے ہوں گے۔

واضح رہے کہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز 15 مارچ سے ہونا تھا، تاہم رمضان المبارک کے باعث تاریخوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جو 28 اپریل سے شروع ہوں گے، اس سے قبل گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کا آغاز 15 اپریل سے ہونا تھا۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

sindh board