Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

جوانی گزرنے کی رفتار سست کرنا چاہتے ہیں؟ تو صرف یہ ایک کام کرلیں

اسمارٹ فونز سے انٹرنیٹ دو ہفتوں کے لیے بلاک کیا تو کیا ہوا؟
شائع 25 فروری 2025 06:13pm

اگر آپ جوانی گزرنے کی رفتار سست کرنا چاہتے ہیں؟ تو صرف یہ ایک کام کرلیں۔ موبائل فون کے استعمال سے جہاں بہت سے سماجی فوائد حاصل کیے جاتے ہیں تو دوسری جانب اس کی وجہ سے صحت پر بھی کافی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کیا آپ ایسے شخص ہیں جو لائن میں کھڑے ہو کر یا ٹریفک میں پھنس کر اپنے فون کو نہیں چھوڑ پاتے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ اپنے اسمارٹ فون سے تھوڑی دیر کے لیے وقفہ لینا حقیقت میں بڑھاپے کی رفتار سست کر سکتا ہے؟

اگر آپ کا جواب ہاں اور نہیں ہے، تو پھر آپ کو یہ بات ضرور جاننی چاہیے۔ امریکا اور کینیڈا کے محققین نے حال ہی میں اہم تحقیق کی ہے جس میں یہ جانچا گیا کہ جب لوگوں نے اپنے اسمارٹ فونز سے انٹرنیٹ کو دو ہفتوں کے لیے بلاک کیا، تو کیا ہوا۔ اس تحقیق کے مطابق 91 فیصد شرکاء نے دو ہفتوں کے وقفے کے بعد بہتر محسوس کیا۔

موبائل فون کو اگر ضرورت کے مطابق تھوڑے وقت کے لیے صرف ضرورت کے لیے استعمال کیا جائے تو صحت پر ظاہر ہونے والے مضر اثرات سے آسانی کے ساتھ بچا جاسکتا ہے لیکن آج کل موبائل فون کا غیر ضروری استعمال بہت زیادہ حد تک بڑھ چکا ہے، خاص پر نوجوان سوشل میڈیا کی وجہ سے بہت سارا وقت موبائل فون پر گزار دیتے ہیں۔

حال ہی میں کی گئی سائنسی تحقیق میں موبائل فون کے زیادہ استعمال کے خلاف سخت وارننگ جاری کی گئی اور اس سے ہونے والے کچھ نقصانات کا انکشاف کیا گیا کیونکہ روزانہ فون کا طویل استعمال صارف کو ایسی بیماریوں میں مبتلا کردیتا ہے جو اس کی زندگی کی مشکلات میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی محققین کی جانب سے کی گئی حالیہ سائنسی تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اسمارٹ فون کا طویل استعمال یعنی اسے دن میں صرف دو گھنٹے استعمال کرنا بالغ افراد کے لیے حرکت اور توجہ میں کمی، ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر کی نشوونما کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ فارغ وقت ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گذارتے ہیں وہ اپنے دماغ کو آرام نہیں دیتے اور کسی ایک کام پر توجہ مرکوز نہیں کرتے اور عام خلفشار بالغ افراد کی توجہ کا دورانیہ کم کرنے اور آسانی سے مشغول ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

social media

mobile phone

protection

future technology

Tecnalogy