ٹریفک حادثہ کیس میں جج کی بیٹی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا
ٹریفک حادثہ کیس میں جج کی بیٹی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کو ایکسیڈنٹ کے کیس میں بری کر دیا گیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کے خلاف ایکسیڈنٹ کے کیس میں فیصلہ سنا دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جج عدنان یوسف نے ملزمہ شانزے ملک کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شانزے ملک کو مقدمہ سے بری کر دیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا، شانزے ملک کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا،ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے شہری کی جان لی۔
عدالت نے الزامات کو رد کرتے ہوئے شانزے ملک کی بریت کی درخواست منظورکی، ملزمہ شانزے ملک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، جہاں عدالت نے فیصلہ سنایا۔
Comments are closed on this story.