Aaj News

جمعہ, مارچ 28, 2025  
27 Ramadan 1446  

جعلی خبروں کا پھیلاؤ معیشت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے، شرجیل میمن

سندھ کے سینئرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت بزنس فیسلٹیشن اینڈ کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
شائع 25 فروری 2025 05:34pm
شرجیل میمن (فائل فوٹو)
شرجیل میمن (فائل فوٹو)

سندھ کے سینئرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں فیکٹ چیکنگ کے نظام کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا جعلی خبروں کا پھیلاؤ معیشت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے، حکومت چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

سندھ کے سینئرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت بزنس فیسلٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں جعلی خبروں کے روک تھام کے لئے حکومت سندھ اور کاروباری تنظیموں کے درمیان فیکٹ چیکنگ کے نظام کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

اجلاس کے دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کا پھیلاؤمعیشت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے، حکومت چیلنج سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے.

کینالز بنانے کیلئے پانی نہیں، ہم سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے نہیں دینگے، مراد علی شاہ

اجلاس میں کاروباری برادری کودرپیش میڈیا سے متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مرزا اختیاربیگ، این کاٹی کےفیصل معیز،کاٹی کے جنید نقی، کے سی سی آئی کے ضیاءالعارفین، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری آئی ٹی، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اطلاعات بھی شریک تھے۔

اجلاس میں جعلی خبروں کے کاروبار، معیشت پرپڑنے والے اثرات پر گفتگو ہوئی اور حکمت عملی ترتیب دینے پرغورکیا گیا۔

Sharjeel Memon