مقامی اور عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد فی تولہ سونا مزید سستا
عالمی سطح پر فی اونس سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 2940 ڈالر پر آ گیا
ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونا 686 روپے جبکہ فی تولہ 800 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 64 ہزار 660 روپے پر آگئی، جبکہ فی تولہ سونا 3 لاکھ 8 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 2940 ڈالر پر آ گیا۔
bullion rates
Gold Rates 2025
مقبول ترین
Comments are closed on this story.