مشرومز کو پکانے سے پہلے اس کے فوائد 20 گنا بڑھانے کیلئے یہ ایک کام کریں
مشروم، جو کہ مختلف وٹامنز جیسے وٹامن بی اور وٹامن ڈی کا بہترین ذریعہ ہیں، کو سورج کی روشنی میں رکھنے سے ان کی غذائیت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ ایک سادہ ترکیب کے ذریعے مشروم کی غذائیت کو 20 گنا تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
مشروم کے ماہر کہتے ہیں کہ مشروم کو سورج کی روشنی میں 30 منٹ تک رکھنے سے ان کے وٹامن ڈی کی مقدار میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہو سکتا ہے۔
مشروم میں عام طور پر ایک سے دو مائیکرو گرام وٹامن ڈی ہوتا ہے، لیکن سورج کی روشنی میں انہیں رکھنے سے اس مقدار کو 20 گنا تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
رمضان اسپیشل : پروفیشنل نرم اورمزیدار دہی بھلے کیسے بنائیں؟
ماہرین کے مطابق اس طریقہ کو اسکینڈینیوین ممالک میں وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے، جہاں جنگلی مشروم کو قدرتی سورج کی روشنی میں رکھنے سے ان کے غذائی فوائد بڑھائے جاتے ہیں۔ یہ طریقہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو پودوں پر مبنی غذاپر انحصار کرتے ہیں۔
یہ قدرتی طریقہ سپلیمنٹس کے مقابلے میں ایک آسان اور مؤثر متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔ مشروم کو UV روشنی میں رکھنے سے بھی وٹامن ڈی کی مقدار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی سے لے کر وزن کم کرنے تک بھیگی ہوئی کشمش کے فوائد
گھر میں مشروم کی غذائیت بڑھانے کے لیےتازہ مشروم کو دھوپ والی کھڑکی پر 15 سے 30 منٹ کے لیے رکھیں اور انہیں کبھی کبھار سورج کی روشنی میں رکھتی رہیں۔
یہ طریقہ سادہ، قدرتی اور کسی اضافی قیمت کے بغیر ہے، جس سے لوگ اپنے وٹامن ڈی کی مقدار میں اضافہ کر سکتے ہیں اور مشروم کے صحت کے فوائد سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.