Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

ریفری کو میسی سے آٹو گراف کی درخواست مہنگی پڑ گئی، بڑی پابندی لگ گئی

ریفری نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی بھی مانگی مگر پھر بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا
شائع 25 فروری 2025 02:46pm

میکسیکن ریفری مارکو انٹونیو اورٹیز ناوا کو میچ کے بعد ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے آٹوگراف مانگنا مہنگا پڑ گیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میکسیکن ریفری کو لیونل میسی سے آٹوگراف مانگنے پر کنفیڈریشن آف نارتھ، سینٹرل امریکہ اینڈ کیریبیئن ایسوسی ایشن فٹ بال (CONCACAF) نے 6 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کونکاکاف چیمپئنز کپ کے دوران 19 فروری کو انٹر میامی اور اسپورٹنگ کنساس سٹی کے درمیان میچ کھیلا گیا، جسے انٹر میامی نے 1 صفر سے جیت لیا۔

میسی رونالڈو منہ تکتے رہ گئے، برازیلین فٹبالر سال 2024 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ لے اُڑا

کھیل کے بعد اورٹیز نے میسی سے آٹوگراف مانگا۔ اگرچہ اس عمل پر ریفری نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور معافی مانگ لی، تاہم سینٹرل امریکہ اینڈ کیریبیئن ایسوسی ایشن فٹ بال نے فیصلہ کیا کہ ریفری نے اصول توڑے جس کی وجہ سے انہیں 6 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کس کو میسج کر رہےتھے؟ اہلیہ نے رَنگے ہاتھوں پکڑ لیا

دراصل میکسیکن ریفری نے اپنے قریبی معذور رشتے دار کے لیے ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر سے آٹوگراف کی درخواست کی تھی جو ان پر بھاری ثابت ہوئی۔

Argentina

Lionel Messi

Autograph

refree