بشریٰ انصاری اپنی بیٹیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں
بشریٰ انصاری پاکستان شوبز کی ایک معروف اور لیجنڈری شخصیت ہیں، جو اپنے منفرد کرداروں، گانے، اور تحریروں کی وجہ سے شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔
ان کا شمار ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹی وی کے مختلف مشہور ڈراموں میں اپنی غیر معمولی اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔ حالیہ برسوں میں، شائقین نے ان کی پرفارمنس کو ’’تیرے بن‘‘ اور ’’کبھی میں کبھی تم‘‘ جیسے ڈراموں میں بھی بہت پسند کیا۔
ہاردک پانڈیا کی پاک بھارت میچ کے دوران پہنی گھڑی کی قیمت پوری پاکستانی ٹیم کی تنخواہ سے بھی زیادہ؟
بشریٰ انصاری اب ایک مشہور یوٹیوبر اور ڈیجیٹل تخلیق کار بھی بن چکی ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل پر آنے والے وی لاگز میں وہ اپنے ذاتی تجربات، زندگی کے لمحات، اور دیگر موضوعات پر بات کرتی ہیں۔
حال ہی میں، بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب بلاگ میں ایک جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنی بیٹیوں سے دوری پر اپنی گہری محبت اور جذبات کا اظہار کیا۔
فلم ’شعلے‘ میں کس اداکار کو معاوضے کے طور پر ’ریفریجریٹر‘ دیا گیا؟
وی لاگ میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ، کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ میری بیٹیاں واپس کراچی آئیں، کیونکہ وہ اتنی دور چلی گئی ہیں۔ وہ جہاں بھی ہوں، اللہ انہیں خوش رکھے۔ ان کے بھی بچے ہیں اور وہ اپنی اولاد کی ضروریات اور ترجیحات میں مصروف ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ جب آپ کے بچے بڑے ہوتے ہیں تو آپ کی زندگی ان کے گرد گھومتی ہے اور آپ کا وقت انہیں ہی دینا ضروری ہوتا ہے، بالکل ویسے جیسے ہمارے بچے ہماری ترجیحات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ کے والدین آپ کے ساتھ نہیں ہوتے یا آپ ان کے ساتھ وقت نہیں گزارتے، تو یہ احساس ہوتا ہے کہ آپ نے ان کے ساتھ بہت کم لمحے گزارے ہیں۔ یہ ایک قدرتی چکر ہے بچپن میں آپ اپنے والدین کی ترجیحات ہوتے ہیں اور جب آپ کے بچے بڑے ہو جاتے ہیں، تو ان کی زندگی آپ کی ترجیح بن جاتی ہے۔ اب آپ کے بچوں کی اپنی زندگی ہے۔
Comments are closed on this story.