Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

بھارتی کامیڈین تنمے بھٹ کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہیک، ہیکر نے کیا پوسٹ کیا؟

یوٹیوبر تنمے بھٹ نے اپنے تمام انسٹاگرام فالوورز کو متنبہ کر دیا
شائع 25 فروری 2025 01:00pm

معروف بھارتی کامیڈین یوٹیوبر تنمے بھٹ کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا جس کی خبر انہوں نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تنمے بھٹ کا ایکس اکاؤنٹ پیر کی رات ہیک ہوا۔ ہیکرز نے یوٹیوبر کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ایک جعلی میمی کوائن کے بارے میں ایک پیغام پوسٹ کیا، جس میں کہا گیا کہ یہ تنمے کی میمز اور سولانا، بلاک چین پلیٹ فارم سے محبت سے منسلک ہے۔

رپورٹ کے مطابق رات 8 بجکر 20 منٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ہیکر نے لکھا کہ مجھے میمز اور سولانا (بلاک چین پلٹ فارم) پسند ہیں، اس لیے میں نے اپنا سکہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ ڈویلپر کی سپلائی جلد ہی مقفل ہو جائے گی، اور میں سکے کو سپورٹ کرنے اور اسے اپنے مواد میں شامل کرنے کے لیے اسٹریمز اور ویڈیوز سے اپنی YouTube کی کمائی استعمال کروں گا۔ مزید اپ ڈیٹس کے لیے دیکھتے رہیں۔ ہیکرز نے پوسٹ کے ساتھ ایک لنک بھی منسلک کیا۔

دنیا کو چپٹا ثابت کرنے کیلئے 31 لاکھ خرچ کرنے والے یوٹیوبر کو قدرت کا جھٹکا

بعد ازاں یوٹیوبر تنمے بھٹ نے اپنے انسٹاگرام فالوورز کو متنبہ کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ ان کے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں۔ “میرا ٹویٹر ہیک ہو گیا ہے۔ براہ کرم کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں۔ میں اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہا ہوں۔

فالتو سوال پوچھنے والے یوٹیوبر کو سادھو بابا نے چمٹے سے پیٹ دیا

خیال رہے کہ 2020 میں ہیکرز ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر کئی ہائی پروفائل امریکی شخصیات کو نشانہ بنا چکے ہیں، جن میں ارب پتی ایلون مسک، جیف بیزوس اور بل گیٹس شامل ہیں۔ سابق امریکی صدور براک اوباما اور جو بائیڈن کے ساتھ ساتھ ریپر کنی ویسٹ کے آفیشل اکاؤنٹس سے بھی کرپٹو کرنسی کے عطیات سے متعلق جعلی پیغامات پوسٹ ہو چکے ہیں۔

tanmay bhatt

X account hacked

comedian and youtuber