بھارتی کامیڈین کی بیوی کے پاس پاسپورٹس کی بھرمار، ایک پاؤں انڈیا ایک ملک سے باہر
کیکو شاردا نے انکشاف کیا کہ ان کی بیوی پرینکا کے پاس 12 سے 13 پاسپورٹ ہیں۔
دی گریٹ انڈین کپل شو اداکارہ ارچنا پورن سنگھ اپنی یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے ہر ہفتے انٹرنیٹ پر چھائی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ارچنا اور ان کے خاندان نے کیکو شاردا اور ان کی اہلیہ پرینکا کے ساتھ ایک ویلاگ بنایا۔
بھارت کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کے گھر میں نوکری پانے کی کیا شرائط ہیں؟
اس ویلاگ میں کیکو نے انکشاف کیا کہ ان کی بیوی پرینکا کے پاس 12 سے 13 پاسپورٹ ہیں اور وہ روزانہ سنگاپور کا سفر کرتی تھیں، جس سے ارچنا پورن سنگھ حیران رہ گئیں۔
کیکو شاردا نے ویلاگ میں اپنی شادی کے شروع کے دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا، ”جب میری اور میری بیوی کی نئی نئی شادی ہوئی تھی تو میں نے انہیں اپنا پاسپورٹ دکھایا اور کہا کہ اسے اپنے پاس رکھ لو۔ مجھے بہت حیرت ہوئی کہ انہوں نے 4-5 پاسپورٹ نکال لیے! میں نے ان سے پوچھا کہ ان کے پاس اتنی تعداد کیوں ہیں، تو انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کے گھر میں اور بھی پاسپورٹ ہیں، یعنی ان کے پاس 12-13 پاسپورٹ ہیں۔“
پاک بھارت میچ میں اروشی نے نسیم شاہ کو مکمل نظر انداز کردیا، وجہ کیا تھی؟
کیکو نے مزید کہا کہ وہ اس بات پر بہت متجسس ہو گئے اور ان سے پوچھا کہ انہیں اتنی ضرورت کیوں تھی۔ اس پر پرینکا نے وضاحت دی کہ ان کے والد ملائیشیا میں کام کرتے تھے، لیکن وہاں کے اسکول اچھے نہیں تھے، اس لیے وہ روزانہ اسکول کے لیے سنگاپور جایا کرتی تھیں۔
پرینکا کہتی ہیں کہ وہ 30 منٹ کے اندر اسکول پہنچنے کے لیے ہوائی سفر کرتی تھیں۔ یہ سن کر ارچنا پورن سنگھ بھی حیران ہو گئیں اور کہا کہ انہوں نے پہلے کبھی ایسا نہیں سنا تھا۔ کیکو نے ارچنا سے اتفاق کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے بھی حیرت انگیز تھا۔
کام کی بات کریں تو کیکو شاردا کو آخری بار فلم ”لویاپا“ میں جنید خان اور خوشی کپور کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، وہ دی گریٹ انڈین کپل شو میں بھی کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور اور دیگر کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ ارچنا پورن سنگھ کو کپل کے شو کے علاوہ، وکی ودیا کے ویڈیو میں آخری بار دیکھا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.