Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
23 Ramadan 1446  

چیمپئنز ٹرافی کیلئے دبئی کا انتخاب، آسٹریلوی کپتان نے بھارت کی چالاکی بے نقاب کردی

بھارت کی ٹیم پہلے ہی بہت مضبوط دکھائی دیتی ہے، پیٹ کمنز
شائع 25 فروری 2025 11:33am

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز دبئی میں کھیلنے کی بھارتی من مانی پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز خاموش نہ رہ سکے اور بھارت کی چالاکی بے نقاب کردی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ میں بھارت اپنے دونوں ابتدائی میچز جیت چکا ہے، پہلے بھارت نے بنگلادیش اور دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست دی۔

تاہم آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز دبئی میں کرانے پر سوال اٹھایا ہے۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ایک وینیو پر تمام میچز کھیلنے کو ایک بڑا ایڈوانٹیج قرار دیا ہے۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ٹورنامنٹ آگے بڑھ رہا ہے، لیکن وہیں واضح طور پر بھارت کے لیے ایک فائدہ ہے کہ وہ اپنے تمام کھیل ایک ہی میدان پر کھیل رہا ہے۔

ویرات کوہلی نے میچ جیتنے کے بعد فون اٹھا کر سب سے پہلے کیا کیا؟

پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم پہلے ہی بہت مضبوط دکھائی دیتی ہے۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیل رہی ہے۔گروپ میچز کے لیے دیگر ٹیموں کو کھیلنے کے لیے دبئی کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

بھارت چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل بھی دبئی میں کھیلے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے چھٹے میں نیوزی لینڈ کی جانب سے بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کا سفر شروع ہوتے ہی اختتام پذیر ہوگیا اور ٹورنامنٹ میں مسلسل 2 شکستوں کے ساتھ چھٹے روز ہی قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

Pat Cummins

Icc Champions Trophy 2025

UNFAIR

India Getting

Venue Advantage