مسور کی دال اُبٹن ٹیننگ سے نجات کے لیے ایک موثر گھریلو علاج
مسور کی دال کا اُبٹن ایک قدیمی اور قدرتی طریقہ ہے جو جلد کی ٹیننگ کو دور کرنے اور چمکدار بنانے کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔
سردیوں کے جاتے ہی گرمیوں میں سورج کی تیز شعاعوں سے جلد کی رنگت متاثر ہوتی ہے اور ٹیننگ کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے۔ اس وقت مسور کی دال ایک بہترین متبادل کے طور پر کام آتی ہے کیونکہ یہ نہ صرف جلد کی رنگت کو بہتر کرتی ہے بلکہ اس میں موجود قدرتی اجزاء جلد کی صفائی اور نکھار کے لیے بھی مفید ہیں۔ مسور کی دال میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، معدنیات اور وٹامنز جلد کو نرم اور چمکدار بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
اگر آپ جلد کی ٹیننگ سے نجات پانے اور چمکدار جلد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تو مسور کی دال اُبٹن بہترین حل ثابت ہو سکتا ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی سے لے کر وزن کم کرنے تک بھیگی ہوئی کشمش کے فوائد
مسور کی دال کے فوائد
ٹیننگ کا خاتمہ
مسور کی دال کے پیسٹ کو چہرے پر لگانے سے ٹیننگ کم ہوتی ہے اور جلد کی رنگت میں بہتری آتی ہے۔ اس کے استعمال سے مردہ خلیات کا اخراج ہوتا ہے اور جلد نرم اور چمکدار بن جاتی ہے۔
لچک کو بہتر بنائیں
مسور کی دال میں موجود وٹامن بی کمپلیکس جلد کی لچک کو بڑھاتا ہے اور اس کی چمک میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ جلد کے مہاسوں کے اثرات کو کم کرتا ہے۔
سونف، زیرہ اور اجوائن کا پاؤڈر، ہاضمے کے مسائل کا قدرتی علاج
ہائیڈریٹنگ خصوصیات
مسور کی دال کی قدرتی خصوصیات خشک جلد کو نم کرتی ہیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی خشکی اور سرخی کو دور کرتے ہیں، اور UV شعاعوں سے بچاؤ فراہم کرتے ہیں۔
داغ دھبے کم کریں
مسور کی دال کا استعمال سیاہ دھبوں اور پگمنٹیشن کو کم کرتا ہے۔ یہ کولیجن کی مقدار بڑھاتا ہے اور میلانین کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
مسور کی دال سے اُبٹن بنانے کا طریقہ
مسور کی دال کا اُبٹن تیار کرنے کے لیے آپ کو آدھا کپ دال کو رات بھر دودھ میں بھگونا ہوگا۔
اس کے بعد چاول کے پانی کو دال میں ملا کر پیسٹ تیار کریں۔ اس پیسٹ میں دہی، ہلدی، شہد، اور چنے کا آٹا شامل کریں۔
اس مرکب کو چہرے پر لگائیں اور 10 منٹ تک چھوڑ دیں۔ پھر اس پر سرکلر موشن میں مساج کریں تاکہ جلد کی صفائی اور ایکسفولیئشن ہو سکے۔
اس کے بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں اور نان کامیڈوجینک موئسچرائزر لگائیں تاکہ نمی برقرار رہے۔
Comments are closed on this story.