Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا

راولپنڈی میں مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا
اپ ڈیٹ 25 فروری 2025 07:22pm

راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان گروب ’بی‘ کا اہم میچ منسوخ کر دیا گیا، میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

راولپنڈی میں بارش کے سبب آج چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا اہم اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار رہا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا۔

پنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ کردیا گیا تاہم میچ آفیشلز کے مطابق گراؤنڈ گیلا ہے جس کے باعث کھیل ممکن نہیں رہا۔

میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا، جس کے بعد گروپ بی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا 2، 2 میچوں میں 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقا کا چیمپئنز ٹرافی میں فاتحانہ آغاز، افغانستان کو 107 رنز سے شکست

انگلینڈ اور افغانستان ایک، ایک میچ کھیل کر تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، گروپ بی میں اب بھی تمام ٹیموں کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع ہے تاہم گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

موسم کی پیش گوئی کے مطابق بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہ سکتا ہے جبکہ راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر اثرات کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں مسلسل بارش کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا پریکسٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن آج شام کو شیڈولڈ تھا۔

یاد رہے کہ 50 اوورکے ٹورنامنٹ کے اپنے ابتدائی میچوں میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جبکہ جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دی تھی۔

گروپ ’اے‘ سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

Rain

Champions Trophy

australia vs south africa

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

seventh match

rain predicted

rain delay match