چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد سینٹرل جیل سے رہا
ٹینکر جلانے کے مقدمے میں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کئے گئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کرلی گئی ہے، جس کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا۔ کارکنان کی بڑی تعداد استقبال کے لئے سینٹرل جیل پہنچ گئی۔
کراچی میں چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمدکی سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد وکٹری کا نشان بنا کر کارکنان کو جواب دیا۔
سینٹرل جیل کے باہر آفاق احمد کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ باہرموجود کارکنان کی بڑی تعداد نے آفاق احمد کے حق میں نعرے لگائے۔ خواتین بھی موجود تھیں۔
عدالت نے آفاق احمد کوتیسرے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کا حکم دیا۔ آفاق احمدپرشہریوں کے املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
قبل ازیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں ٹینکر جلانے کے تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
آفاق احمد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دو مقدمات لانڈھی اور عوامی کالونی تھانوں میں درج تھے، جن میں ضمانت منظور ہونے کے بعد سرجانی پولیس نے انہیں سینٹرل جیل سے ٹینکر جلانے کے کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔
رہائی کے بعد چئیرمن مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد رہائی کے بعد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے گھر پہنچ گئے.
انھوں نے بفرزون کے بی آر سوسائٹی میں واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے دس سالہ صائم کے گھر پہنچ کر لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔
آفاق احمد نے گلبہار کے رہائشی حسنین حیدر رضا کے گھر آ کر ورثاء سے ملاقات کی اور ہر پریشانی اور دکھ میں ساتھ کھڑے رہنے کا یقین دلایا۔
آج نیوز کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل پریس کانفرنس میں بتاؤں گا۔
Comments are closed on this story.