پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ مذاکرات کا دوسرا روز، پنجاب اور بلوچستان بریفنگ دیں گے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا، جس میں گرین بجٹنگ کی ٹیگنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ پر بات چیت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو وفاقی اور صوبائی حکام اب تک ہونے والے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔
آج کے ایجنڈے میں پنجاب اور بلوچستان کی جانب سے بریفنگ شیڈول کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ روز سندھ اور خیبر پختونخوا نے کلائمیٹ اقدامات پر تفصیلات پیش کی تھیں۔
آئی ایم ایف موسمیاتی فنڈنگ مذاکرات، کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز 13 309
ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی وفد نے صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر مربوط اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی بریفنگ مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف وفد اپنی تجاویز پیش کرے گا۔
چار روزہ مذاکرات میں وفد پاکستان کے کلائمیٹ اقدامات پر ایک جامع رپورٹ تیار کرے گا اور اس دوران ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے معاشی اہداف کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.