Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

بشریٰ بی بی کی آمد کے بعد عمران خان کا جیل میں خرچہ بڑھ گیا

بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ماہانہ اخراجات 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے
شائع 25 فروری 2025 10:24am

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیہل میں آمد کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ماہانہ اخراجات 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ اس اضافے کی بڑی وجہ بشریٰ بی بی کا جیل میں ہونا ہے، جس سے اخراجات میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا پہلے ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا، تاہم بشریٰ بی بی کے ساتھ رہنے کے بعد یہ بڑھ گیا ہے۔ ان کے تمام اخراجات، بشمول کھانے پینے اور دیگر ضروریات، ان کی فیملی برداشت کر رہی ہے۔

جیل میں عمران خان کی زندگی کیسی ہے، کھانا کہاں تیار ہوتا ہے

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کا مینیو خود طے کرتے ہیں۔ ان کے لیے کھانے کی تیاری ایک الگ کچن میں کی جاتی ہے، جہاں مشقتی ان کا اور بشریٰ بی بی کا کھانا تیار کرتے ہیں۔ جیل مینیو کا کھانا وہ پسند نہیں کرتے، اسی لیے ان کا کھانے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی ناشتے میں فریش جوس اور ناریل کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ دن میں تین مرتبہ کافی پیتے ہیں۔ ان کے کھانے کی تیاری کے بعد ماہر نیوٹریشنسٹ اسے چیک کرتے ہیں۔ وہ خاص طور پر پنک سالمن فش اور دیسی مرغ کی یخنی پسند کرتے ہیں۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان کی 21 ماہ قید کے دوران کتنے روپے خرچ ہوئے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیے جیل میں ہر روز ان کی پسند کے مطابق کھانا تیار کیا جاتا ہے۔ جیل میں ان کے لیے ایک الگ مینوئل اکاؤنٹ بنایا گیا ہے، جس میں فیملی رقم جمع کراتی ہے، اور رقم کم ہونے پر انہیں آگاہ کر دیا جاتا ہے۔

imran khan

bushra bibi

adiala jail

Jail Expenses