پاک بھارت میچ کی دوران دیپیکا کی ہم شکل وائرل
اتوار کو بھارت کے خلاف شکست کے بعد دبئی اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی کرکٹ فینز کی غم اور مایوسی سے بھری ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ اس دوران ایک ویڈیو خاص طور پر توجہ کا مرکز بنی جس میں پاکستانی فین فریال وقار کو اسٹیڈیم سے باہر آ کر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔
فریال وقار کی آنکھوں اور چہرے کے نقوش نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کن طور پر بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی یاد دلا دی، جس کی وجہ سے ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی۔
بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست: مداح نے غصے میں پاکستانی جرسی کے اوپر بھارتی شرٹ پہن لی
سوشل میڈیا پر صارفین نے فریال کے چہرے کی مماثلت کا فوری طور پر نوٹس لیا اور کمنٹس میں ان کا موازنہ دپیکا پڈوکون سے کرنا شروع کر دیا۔
ویڈیو میں فریال وقار نے بھارتی ٹیم کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم آئی تھیں، مگر ٹیم کی کارکردگی نے انہیں بہت مایوس کر دیا۔
بھارت کیخلاف بابراعظم کا بلا خاموش، ناقص پرفارمنس نے شائقین کے دل توڑ دیے
انہوں نے کہا، ”پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکا ہے، ہم سب غمگین ہیں، دل اداس ہے۔ ہم نے پہلے میچ میں ہارنے کے باوجود پورے جوش و جذبے سے پاکستان کو سپورٹ کرنے کا ارادہ کیا تھا۔“
سوشل میڈیا پر کمنٹس کی بھرمار ہوئی، جہاں فریال کے چہرے کی مماثلت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی نے انہیں ”دیپیکا پرو میکس“ تو کسی نے ”ایشا دیول“ کی ہم شکل قرار دیا۔
بھارتی صارفین بھی پیچھے نہ رہے، جنہوں نے فریال کو پاکستانی کرکٹ ٹیم سے مایوس ہونے کے بعد بھارتی شہریت لینے یا بالی ووڈ میں قسمت آزمانے کی تجویز دی۔
یہ ویڈیو نہ صرف پاکستانی کرکٹ فینز کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ موضوع بھی بن گئی، جہاں فریال کی مشابہت اور ان کے ردعمل پر بحث جاری ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی 2025 کا اہم ترین میچ ہارنے کے بعد پاکستان ایونٹ سے باضابطہ طور پر باہر ہوگیا ہے۔
Comments are closed on this story.