Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

مائیکرو ویو میں انڈے کیسے ابالیں؟

یہ طریقہ انڈے پرفیکٹ طریقے سے پکانے میں مدد دیتا ہے
شائع 25 فروری 2025 10:00am

اگر آپ انڈے کو جلدی اور آسان طریقے سے ابالنا چاہتی ہیں تو مائیکروویو کا استعمال ایک بہترین حل ہو سکتا ہے۔ یہ طریقہ نہ صرف تیز ہے بلکہ انڈے پرفیکٹ طریقے سے پکانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

انڈے ابالنے کے لیے آپ کو صرف دو انڈے، ایک کپ پانی، اور آدھا چائے کا چمچ نمک کی ضرورت ہوگی۔

دھلائی کے دوران سب سے زیادہ پانی خرچ کرنے والا لباس کون سا ہے؟

ایک مائیکروویو پروف پیالے میں پانی اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر انڈے اس پانی میں ڈال کر یہ یقینی بنائیں کہ انڈے پوری طرح پانی میں ڈوب جائیں۔

اس پیالے کو مائیکروویو میں رکھ کر اسے میڈیم پاور پر چار منٹ کے لیے پکائیں، پھر ایک منٹ کے لیے انڈوں کو چھوڑ دیں تاکہ وہ تھوڑا سا سیٹ ہو جائیں۔

ہڈیوں کی مضبوطی سے لے کر وزن کم کرنے تک بھیگی ہوئی کشمش کے فوائد

اس کے بعد، انہیں دوبارہ تین سے چار منٹ تک مزید پکائیں، تاکہ انڈے آپ کی پسند کے مطابق پکے ہوں۔

انڈے نکال کر فوراً ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں تاکہ انڈے جلدی ٹھنڈے ہو جائیں اور چھیلنے میں آسانی ہو۔

جب انڈے اچھی طرح ٹھنڈے ہو جائیں تو انہیں چھیل کر آدھا کاٹ لیں۔ انڈے کی پروٹین اور ذائقے کو مزید بڑھانے کے لیے آپ اس پر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر مزیدار اسنیک کے طور پر انجوائے کر سکتی ہیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle