Aaj News

جمعہ, مئ 09, 2025  
11 Dhul-Qadah 1446  

کچھ لوگ ایک ہی کمپنی میں سالوں کیوں گزار دیتے ہیں؟

موجودہ دور میں کامیاب کمپنیاں کونسی ہیں؟ ملازمین کی وفاداری میں اختراع، تربیت اور ترقی، آخر بنیادی عوامل کیا ہیں؟
شائع 25 فروری 2025 10:12am

آج کی مسابقتی اور غیر یقینی جاب مارکیٹ میں، کمپنیاں صرف تنخواہوں اور مراعات کی بنیاد پر ملازمین کو برقرار نہیں رکھ سکتیں۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق، ملازمین کی وفاداری کا دار و مدار اب جدت طرازی، مسلسل سیکھنے کے مواقع اور کیریئر کی ترقی پر ہے۔

اختراع اور جدید ٹیکنالوجی کے مواقع

بھارت ممبئی کی بین الاقوامی لرننگ پلیٹ فارم ”کورس پلے“ کے ایک حالیہ سروے کے مطابق، وہ کمپنیاں جو اختراع کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں اور جدید ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتی ہیں، زیادہ دیر تک ملازمین کو اپنے ساتھ جوڑے رکھتی ہیں۔ نئی مہارتیں سیکھنے کے مواقع اور کیریئر میں ترقی کی راہ ہموار کرنے والی تنظیمیں ملازمین کے اعتماد اور وابستگی کو بڑھاتی ہیں۔

پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کے لئے کونسی عادتوں کو نظر انداز کیا جائے ؟

مختلف سطحوں کے ملازمین کی ترجیحات

سروے میں 650 سے زائد پروفیشنلز کی رائے شامل کی گئی، جن کا تعلق مختلف صنعتوں، تنظیموں کے سائز اور عہدوں سے تھا۔ نتائج کچھ یوں تھے:

49 فیصد سینئر پروفیشنلز نے طویل مدتی وابستگی کے لیے کیریئر گروتھ کو سب سے اہم عنصر قرار دیا۔

52 فیصد انٹری لیول ملازمین نے مسلسل مہارتوں میں بہتری کو کمپنی کے ساتھ جڑے رہنے کی بنیادی وجہ بتایا۔

60 فیصد مڈ لیول ملازمین نے کہا کہ نئی ذمہ داریوں کا حصول اور تربیتی مواقع ان کے کیریئر کی ترقی میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

سیکھنے اور ترقی میں سرمایہ کاری ضروری

بھارت میں دنیا کی بہترین عملہ ایجنسیوں میں سے ایک ”CIEL HR“ کے ایم ڈی اور سی ای او آدتیہ نارائن مشرا کے مطابق، مضبوط کیریئر ڈیولپمنٹ اور لرننگ مواقع نہ صرف ملازمین کی اطمینان میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ادارے کی ترقی میں بھی معاون ہوتے ہیں۔ جب ملازمین محسوس کرتے ہیں کہ ان کے کیریئر کو اہمیت دی جا رہی ہے، تو وہ زیادہ وفاداری اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

نئے کاروباری مواقع کی تلاش: 100 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی سعودی ایونٹ ”لیپ 2025“ میں بھرپور شرکت

مہارتوں کی تیزی سے بدلتی دنیا

مرسرانڈیا کی کیریئر لیڈر، مانسی سنگھل کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں کمپنیوں کو صرف مراعات سے آگے بڑھ کر اسکل ڈیولپمنٹ، منیجریل ٹریننگ، اور لیڈرشپ ڈیولپمنٹ پر توجہ دینی ہوگی۔ کمپنیاں اب درمیانی مدت کے منصوبوں کے تحت اپنے اندرونی تربیتی پروگرامز تیار کر رہی ہیں، بجائے اس کے کہ بیرونی مہارت یافتہ افراد کی خدمات حاصل کریں، جو زیادہ مہنگا اور غیر مستقل حل ثابت ہو سکتا ہے۔

آج کے بدلتے ہوئے کارپوریٹ ماحول میں ملازمین کی وفاداری کا انحصار صرف مالی فوائد پر نہیں بلکہ مسلسل سیکھنے کے مواقع، نئی مہارتوں کے حصول، اور کیریئر کی ترقی پر ہے۔

وہ کمپنیاں جو اپنے ملازمین پرسرمایہ کاری کرتی ہیں، نہ صرف ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ خود کو بھی مارکیٹ میں زیادہ مستحکم اور مسابقتی بناتی ہیں۔

وہ بڑی کمپنیاں جنھوں نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو تاریخی بلندی پر پہنچایا

لہٰذا موجودہ دور میں کامیاب کمپنیاں وہی ہیں جو اپنے ملازمین کی ترقی میں سرمایہ کاری کرتی ہیں۔ مستقل سیکھنے کے مواقع، جدید مہارتوں کی تربیت اور کیریئر کی ترقی کے امکانات نہ صرف ملازمین کی وابستگی کو بڑھاتے ہیں بلکہ تنظیم کی کامیابی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

اگر کمپنیاں بہترین ٹیلنٹ کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں، تو انہیں روایتی پالیسیوں سے آگے بڑھ کر ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہوگا جہاں ملازمین خود کو قیمتی اور بااختیار محسوس کریں۔

survey

career

Employee Development