Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

گلوکار اسد عباس کے انتقال کے بعد اہل خانہ کس حال میں؟ ویڈیو منظرعام پر آگئی

اہلیہ نے ویڈیو پیغام میں حکومت سے مدد کی اپیل کردی
شائع 25 فروری 2025 09:15am

مشہور گلوکار اسد عباس کے اہل خانہ اس وقت انتہائی پریشانی کا شکار ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، اسد عباس جواگست 2023 میں جگر کے عارضہ کے باعث انتقال کر گئے تھے کی اہلیہ آمنہ اسد نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پنجاب حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے۔

اُدت نرائن کی مشکلات میں اضافہ، ساتھ نہ رہنے پر پہلی بیوی نے مقدمہ کردیا

ویڈیو میں آمنہ اسد آنکھوں میں آنسو لیے ہوئےبھرائی ہوئی آواز سے بتارہی ہیں کہ اسد عباس کے انتقال کے بعد آج تک کسی نے ان کا حال نہیں پوچھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کے بچے شدید بیمارہیں اور ان کا کوئی مددگار نہیں۔

اپنی منفرد کہانی سے دھوم مچانے والا ڈرامہ سیریل ’جڑواں‘ کاپی نکلا؟

آمنہ اسد نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ ان سے رابطہ کرے ان کے بچوں کا علاج کرائے اور یتیموں کی حمایت کرے۔

یاد رہے کہ اسد عباس نے اپنے کیریئر میں پاکستان سنگیت آئیکون جیسے کئی اہم ایوارڈز جیتے تھے اور لکس میوزک ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات حاصل کیے تھے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات