عمر شہزاد شادی کے بندھن میں بندھ گئے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اور خوبرواداکار و ماڈل عمر شہزاد نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگی کا نیا آغاز کیا۔عمر شہزاد اس رمضان آج نیوز کی افطار ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔
اداکار نے انسٹاگرام پر خانہ کعبہ کے سامنے اپنی اہلیہ کے ہمراہ کھڑے ہوکر اچانک اپنے نکاح کا اعلان کردیا۔
بالی وڈ کی 40 سالہ اداکارہ نے50 سیکنڈ میں 5 کروڑ کمالئے
عمر شہزاد نے اپنی پوسٹ میں قرآن کی آیت ”وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا“ (اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا) کے ذریعے اپنے نکاح کو خوبصورتی سے بیان کیا اور لکھا کہ ”مکہ کے بابرکت آسمانوں کے نیچے ہماری نئی شروعات ہے۔ دعا ہے کہ ہمارا سفر محبت، ایمان اور اللہ کی رحمتوں سے بھرپور ہو۔“

عمر شہزاد نے اپنے کیریئر کی شروعات 2016 میں فلم ”تیری میری لو اسٹوری“ سے کی تھی، اور بعد ازاں ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے متعدد مقبول پاکستانی ڈراموں جیسے ”وہ پاگل سی“، ”بھڑاس“، ”میرے ہمسفر“ اور ”اجنبی ہمسفر“ میں بھی کام کیا۔
کہو نا پیار ہے: راکیش روشن کو فلم کا خوبصورت ترین جزیرہ کیسے ملا؟
عمر شہزاد نے حالیہ دنوں میں پاکستانی ریئلٹی شو ”تماشہ“ کے دوسرے سیزن میں حصہ لیا اور اپنے دلکش انداز اور شاندار پرفارمنس سے مداحوں کا دل جیت لیا۔
عمر شہزاد نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اہلیہ کا چہرہ چھپانے کے ساتھ ساتھ انہیں ٹیگ بھی نہیں کیا، جس سے مداحوں کی دلچسپی میں اضافہ ہو گیا۔
انہوں نے اپنی شادی کی خوشی کو سادگی سے شیئر کیاہے اور اس خوبصورت لمحے کی تفصیل نہیں دی۔ تاہم، پوسٹ کے کمنٹس میں مداح جوڑے کی نئی زندگی کی شروعات پر اپنی محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائیں دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار عمر شہزاد سے قبل، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید نے بھی مکہ مکرمہ میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔ دونوں کی اس مقدس مقام پر نکاح کی خبر نے مداحوں میں خاصی پذیرائی حاصل کی تھی۔
Comments are closed on this story.