Aaj News

ہفتہ, مئ 10, 2025  
12 Dhul-Qadah 1446  

کیا رمضان کے روزے آپ کی جلد کو چمکدار بنا سکتے ہیں؟

رمضان المبارک میں روزے رکھنا نہ صرف روحانی فوائد رکھتا ہے بلکہ صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتا ہے
شائع 25 فروری 2025 09:14am

رمضان المبارک میں روزے رکھنا نہ صرف روحانی فوائد رکھتا ہے بلکہ صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق، روزہ رکھنے سے جسم کے قدرتی شفایابی کے عمل متحرک ہوتے ہیں، جو جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ عمل خلیوں کی مرمت، ہارمونز کا توازن اور آنتوں کی صحت میں بہتری لاتا ہے، جس سے جلد زیادہ تروتازہ اور چمکدار نظر آتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے جسم کو ڈیٹاکس اور آرام کا موقع ملتا ہے، جس سے جلد کی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے پرائم میڈیکل سینٹرموٹر سٹی برانچ ماہر امراض جلد اور کاسمیٹولوجسٹ ڈاکٹر ابتسام انتون رحمہ کہتی ہیں، ’روزہ جسم کو خود کو بحال کرنے کا موقع دیتا ہے، جس کے نتیجے میں خون کی گردش میں بہتری آتی ہے اور زہریلے مادے زیادہ مؤثر طریقے سے خارج ہوتے ہیں۔ اس عمل سے جلد کی مجموعی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔‘

رمضان المبارک میں خوشگوار موڈ اور اچھی صحت کیلئے ان 9 ٹپس پر عمل کریں

اس کے ساتھ ہی انٹرنیشنل ماڈرن اسپتال دبئی کی جنرل پریکٹیشنر اور ماہرامراض جلد ڈاکٹر نازیہ سعد کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے انسولین کی سطح متوازن ہوتی ہے، آکسیڈیٹیو اسٹریس کم ہوتا ہے اور جسم میں سوزش کم ہوتی ہے، جو جلد کو صحت مند اور شفاف بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آٹوفیجی یا جلد کی تجدید کا ایک فطری عمل

روزے کے دوران، جسم آٹوفیجی کے عمل کو متحرک کرتا ہے، جس میں پرانے یا خراب خلیے ٹوٹ کر دوبارہ استعمال میں آتے ہیں۔ یہ عمل جلد کے خلیوں کی مرمت اور تجدید میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جس سے جلد زیادہ صحت مند اور جوان نظر آتی ہے۔

روزہ رکھ کر پورا دن توانا رہنے کے لیے چند آسان تجاویز

برجیل میڈیکل سینٹرالشامخہ کے ماہر امراض جلد ڈاکٹر معاب مرشد عبدالرحیم کا کہنا ہے، ’آٹوفیجی کے عمل کے ذریعے جسم پرانے اور نقصان زدہ خلیوں کو ختم کر کے نئے خلیے پیدا کرتا ہے، جس سے جلد کی مرمت اور نکھار میں مدد ملتی ہے۔‘

روزے کے دوران جلد کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر

روزہ رکھنے کے دوران مناسب ہائیڈریشن اور غذائیت کا خیال رکھنا ضروری ہے، ورنہ جلد خشک اور بے رونق ہو سکتی ہے۔

ماہرین نے کچھ اہم نکات پر زور دیا ہے،

کافی مقدار میں پانی پینا، سحری اور افطار میں زیادہ سے زیادہ پانی اور ہائیڈریٹنگ غذائیں جیسے کھیرے، تربوز، اور دہی کا استعمال کریں تاکہ جسم میں نمی برقرار رہے۔

چکنائی اور چینی سے پرہیز، چکنائی اور زیادہ میٹھے کھانے انسولین لیول میں اضافہ کر کے جلد کے مسائل جیسے کیل مہاسے اور دانے پیدا کر سکتے ہیں۔

روزے کونسی دماغی بیماری کا علاج ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذا، وٹامن اے، سی، اور ای، اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز والی غذا جیسے گری دار میوے، مچھلی اور تازہ سبزیاں جلد کی چمک برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

جلد کی مناسب دیکھ بھال، روزے کے دوران جلد کو نمی فراہم کرنے والے موئسچرائزرز، ہلکے فیس واش، اور سن اسکرین کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

رمضان کے روزے نہ صرف جسمانی اور روحانی فوائد رکھتے ہیں بلکہ جلد کی خوبصورتی کو بھی نکھارتے ہیں۔ مناسب غذا، پانی کی مقدار کا خیال اور اچھی اسکن کیئر روٹین اختیار کر کے آپ روزے کے دوران اپنی جلد کو چمکدار اور صحت مند بنا سکتے ہیں۔

Women

Skin care

RAMZAN 2025