منشیات کیس: مقتول مصطفیٰ عامر اور ملزم ارمغان کے وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی کی اینٹی نارکوٹکس کورٹس کی جانب سے منشیات کے مقدمے میں حال ہی میں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر اور قتل کیس کے ملزم ارمغان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
انسداد منشیات عدالت نے مصطفیٰ عامر کے خلاف منشیات بر آمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے، مقتول کے وارنٹ 22 فروری کو انسداد منشیات کورٹ نے جاری کیے گئے۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے ہاتھوں تشدد کا شکار لڑکی نے پولیس کو بیان دے دیا
مقتول مصطفیٰ عامر منشیات برآمدگی کے مقدمے میں مفرور تھا، عدالت نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اے این ایف پولیس اسٹیشن کو ملزم کو گرفتار کرکے 27 فروری کو پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
مقتول مصطفی کے خلاف مقدمہ 2024 میں تھانہ اے این ایف میں درج کیا گیا تھا، ملزم مصطفیٰ عامر پر الزام تھا کہ اس نے کوریئر کے ذریعے منشیات بھیجنے کی کوشش کی تھی۔
کیس ریکارڈ کے مطابق مصطفی عامر 6 جنوری کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں مارا گیا تھا، کیس کے ریکارڈ کے مطابق 2024 میں کورئیر سروس کے ذریعے مبینہ طور پر منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مصطفی عامر کی موت کے باوجود انسداد منشیات عدالت نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقتول کو 27 فروری کو بنچ کے سامنے پیش کریں۔
مارشا، انجلینا کے بعد اب زوما: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں تیسری لڑکی کا نام سامنے آگیا
یاد رہے کہ عامر کو ارمغان اور شیراز نے اغوا کر کے قتل کر دیا تھا، جس نے بعد میں اس کی لاش کو بلوچستان کے حب میں جلانے سے پہلے اپنی کار کے ٹرنک میں بھر دیا۔
دوسری جانب کراچی کی انسداد منشیات کورٹ نے ملزم ارمغان قریشی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
دریجی میں ڈیڑھ ماہ پہلے سفاکی سے قتل کیا جانے والا مصطفی عامر سپردخاک
ارمغان کے خلاف 2019 میں منشیات اسمگلنگ کے 2 مقدمات قائم کیے گئے تھے، مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان نے کینیڈا سے میری جوانا نامی ہینڈلر سے منشیات اسمگل کرائی، 30 اپریل 2024 کے بعدملزم ارمغان عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔
مقدمہ میں گرفتار ملزم ارمغان کے 2 ساتھی احمد غفار، احتشام سومرو کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، ایک مقدمے میں مقتول مصطفیٰ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔
Comments are closed on this story.