Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

خلا میں پتلون بدلنےکے طریقے نے لوگوں کو حیران کر دیا

غیر روایتی ڈریسنگ تکنیک سے دیکھنے والے حیران رہ گئے
شائع 24 فروری 2025 08:56pm

ناسا کے خلاباز کے خلا میں اپنی پتلون بدلنے کے طریقے نے لوگوں کو حیران کردیا۔

خلا میں لباس پہننا دراصل چیلنجز میں آتا ہے، لیکن ناسا کے خلاباز ڈان پیٹٹ نے اپنی پتلون پہننے کا انوکھا طریقہ تلاش کیا ہے۔

21 فروری کو شیئر کی گئی ویڈیو میں تجربہ کار خلاباز نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر غیر روایتی ڈریسنگ تکنیک کا مظاہرہ کیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔

اس ہلکے پھلکے کلپ نے تیزی سے آن لائن توجہ حاصل کرلی۔ صارفین کے مزاحیہ ردعمل کے ساتھ تبصروں کے سیکشن میں بھر گئے ہیں۔ ایک شخص نے مذاق میں کہاکہ میں نے سوچا کہ آپ پہلے ان میں اتریں گے، ہمیں بھی ایسی کوشش کرنے میں مزہ آسکتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ “یہ بہت ہموار ٹانگ ہے، ایک دوسرے صارف نے زمین پر اسٹنٹ کی نقل تیارکرنے کی کوشش کی لیکن اعتراف کیا کہ “یہ ٹھیک طرح نہیں ہوسکا۔

تیسرے تبصرے نے خوش اسلوبی سے تجویز کیا کہ اس کے لیے اسپیس اوڈیسی 2001 کی تھیم نہ رکھنے کا موقع ضائع ہوا ہے۔

یاد رہے کہ 69 سالہ ڈان پیٹٹ ماہر خلاباز اور کیمیکل انجینئر کی ناسا کے ساتھ وسیع تاریخ ہے۔ وہ سلورٹن اوریگون میں 1955 میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ڈان پیٹٹ کیمیکل انجینئرنگ اور متعدد مشنوں میں خلا میں 370 دن سے زیادہ گزار چکے ہیں۔

ڈونالڈ آر پیٹٹ پہلی بار 1996 میں ناسا کے خلاباز کے طور پر منتخب ہوئے تھے، انہوں نے خلا میں ایک سال سے زائد وقت گزارا ہے، اس سے قبل وہ 30 اور 31 مہمات کے دوران بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر فلائٹ انجینئر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

ڈان پیٹٹ Expedition 72 کے عملے کے رکن بھی ہیں، انہوں نے بھی سائنسی تحقیق کرنے، اور خلائی اسٹیشن کی دیکھ بھال کرنے کے لئے 6 ماہ گزارے ہیں۔

world

space

astronomy

Astrology

at sky