Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
1 Dhul Qadah 1446  

ایلون مسک ایونٹ میں اپنا بیٹا بھول گئے؟ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین کا شدید رد عمل کا اظہار
شائع 24 فروری 2025 07:56pm

ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اسٹیج پر چلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ ان کا 4 سالہ بیٹا ایکس ان کے پیچھے چل رہا ہے اور توازن برقرار رکھنے میں مشکل محسوس کر رہا ہے، جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ مخصر ویڈیو بظاہر 20 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پری ان آگروریشن ریلی سے ہے۔

ویڈیو میں ارب پتی ایلون مسک کو اسٹیج کی طرف تیزی سے چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ چھوٹا ایکس ان کے پیچھے چل رہا ہے اور خود ہی سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کررہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے فوری طور پر ردعمل ظاہر کیا اورایلون مسک کو اپنے بیٹے کی مدد نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نتے لکھا “یہ لمحمہ میرے دیکھا میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے۔

ایلون مسک کے 13ویں بچے کی دعویدار خاتون عدالت پہنچ گئی

دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ایک بچہ اکیلا دھاتی سیڑھی سے نیچے آنا بہت خطرناک ہے اور اس سے بچے کے لیے ناکافی احتیاط ظاہر ہوتی ہے۔

ایک صارف نے ٹوئٹ کیا کہ ”مسک بیٹے کو ایونٹس پر کیوں لے کر جاتے ہیں“؟

ایک اور نقاد نے لکھا کہ ایلوں مسک اس بچے کا خیال نہیں رکھ رہا ہے۔

ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کرلیا، ایکس پر ہلچل مچ گئی

ایک اور صارف نے ٹوئٹ کیا کہ “یہ ایک بہترین مثال ہے جب مرد یہ سمجھتے ہیں کہ پیسہ ہونا ہی انہیں عظیم باپ بناتا ہے۔

یہ ویڈیو 11 فروری کو سامنے آئی جب ایکس اپنے والد کے ساتھ اوول آفس آیا جہاں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کھڑا تھا جبکہ ایلون مسک اپنا کوٹ درست کر رہے تھے۔

ٹیسلا کے سی ای او کا بیٹا اپنے والد کی عوامی تقریبات میں باقاعدہ طور پر شریک ہوتا رہا ہے، جن میں گزشتہ ماہ ٹرمپ کی پری-ان آگروریشن ریلی بھی شامل ہے، جہاں وہ مسک کے ساتھ ان کے خطاب کے دوران کھڑا تھا۔

ایکس 2024 میں ایلون مسک اور ان کی سابقہ پارٹنر کینیڈیائی موسیقار گریمز کے ہاں پیدا ہوا، نے اپنے والد کا ساتھ دیا تھا جب وہ نیو ایئر کی تقریب میں شریک ہوئے جو ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی بیوی میلانیا نے فلوریڈا کے مار-ا-لاگو ریزورٹ میں منعقد کی گئی تھی۔

Elon Musk

Amrica

video viral

son X