Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
29 Ramadan 1446  

ویرات کوہلی نے میچ جیتنے کے بعد فون اٹھا کر سب سے پہلے کیا کیا؟

بھارتی کرکٹر محبت کا اظہار کرنے میں کبھی نہیں ہچکچاتے ہیں
شائع 24 فروری 2025 08:40pm

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کیخلاف میچ جیتنے اور یادگار اننگ کے بعد فون اٹھا کر سب سے پہلے کیا کیا؟

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے لیے عوامی سطح پر اپنی محبت کا اظہار کرنے میں کبھی نہیں ہچکچاتے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان کے خلاف ویرات کی میچ وننگ سنچری دیکھنے کے لیے انوشکا اسٹیڈیم میں موجود نہیں تھیں، تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر بہت پرجوش نظر آئیں۔

شائقین نے شاندار جیت کے فوراً بعد اپنے فون میں مگن ویرات کی تصاویر نکالی ہیں قیاس آرائی ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ویڈیو کال پر تھے۔

ویرات انوشکا کے ساتھ ویڈیو کال پر

کئی ایکس صارفین نے پاکستان کے خلاف سنچری کے چند منٹ بعد اپنے فون کا استعمال کرتے ہوئے ویرات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔

اس بات پر یقین کیا کہ اس نے خوشی کے اس لمحے کو شیئر کرنے کے لیے انوشکا کو ویڈیو کال کی تھی۔ ایک مداح نے ایکس پر اس لمحے کا اسکرین گریب پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ویرات کوہلی اپنے اہل خانہ کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کر رہے ہیں۔

ایک اور نے ٹویٹ کیا کہ “خاندان کا پیارا لمحہ! ویرات کوہلی نے اپنے پیاروں کے ساتھ ایک دل کو موہ لینے والی ویڈیو کال شیئر کی۔ اسے ”دن کا سب سے خوبصورت لمحہ“ قرار دیتے ہوئے۔

ایک ایکس صارف نے لکھاکہ “ویرات کوہلی کا خاص لمحہ! کنگ کوہلی کو اپنی میچ وننگ سنچری کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویرات کی 51 ویں سنچری پر انوشکا کا ردعمل

میچ وننگ باؤنڈری کے ساتھ انداز میں کھیل ختم کرنے کے فوراً بعد ویرات کوہلی کو اپنی شادی کی انگوٹھی کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا، جسے انہوں نے اپنے گلے میں زنجیر کی طرح پہن رکھا تھا۔ کرکٹر کے انداز کو شائقین نے بے حد پسند کیا، اور ان کی بھرپور تعریف کی۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا نے انسٹا گرام پر اپنے شوہر کی خوشی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دل کے ایموجی اور ہاتھ جوڑ کر ایموجیز کے ساتھ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

india

world

cricket

virat kohli

Pakistan vs India