Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

پاکستان میں سونا مزید مہنگا، نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار
شائع 24 فروری 2025 06:55pm

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے اور آج سونے کی فی تولہ قیمت 1,500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2948 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن (پیر کو) 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے کی سطح پر آ گئی، جو اب تک کی سب سے زیادہ بلند ہے۔

دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 15 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 395 روپے اور فی 10 گرام چاندی 13 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 910 روپے ہو گئی۔

سونا

Gold rates Pakistan

GOLD PRICES GO UP

Gold Rates 2025

Gold Rates 202