آخرت میں خلائی مخلوق کا حساب کتاب ہوگا؟ ویٹیکن کے مذہبی رہنما کا حیران کن دعویٰ
آخرت میں خلائی مخلوق کا حساب کتاب ہوگا؟ ویٹیکن کے مذہبی رہنما نے حیران کن دعویٰ کر دیا۔
ویٹیکن کے سینئر اہلکار نے حیرت انگیز دعویٰ کیا ہے کہ خلائی مخلوق کو آخرت میں ”خدا کی طرف سے چھٹکارے“ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق 2008 میں جیسوئٹ فادر جوز فنز کی طرف سے کیے گئے تبصرے، ماورائے زمین کی زندگی میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے درمیان دوبارہ سامنے آئے ہیں۔
ویٹیکن آبزر ویٹری کے ڈائریکٹر کے طور پر فادر فنز نے کہا ہےکہ کائنات میں دیگر حیاتیات کا امکان کیتھولک عقیدے سے متصادم نہیں ہے۔
ویٹیکن کے اخبار کی طرف سے شائع تبصروں میں کہا گیا ہے کہ کائنات میں اور بھی ”متنوع“ زندگی کی شکلیں ہوسکتی ہیں، یہ تصور “ کسی عقیدے کے خلاف نہیں ہے۔“
اخبار کے مطابق ہم خدا کی تخلیقی آزادی پر کوئی حد نہیں لگا سکتے۔ سینٹ فرانسس کے الفاظ استعمال کرنے کے لیے اگر ہم زمینی مخلوق کو ’بھائی‘ اور ’بہنیں‘ مانتے ہیں، تو ہم ایک ’غیر زمینی بھائی‘ کی بات کیوں نہیں کرسکتے؟
فادر فنز نے کہا کہ ہم نسل انسانی سے تعلق رکھتے ہیں، ہم واقعی وہ کھوئی ہوئی بھیڑ ہوسکتے ہیں، وہ گناہ گار جنہیں بہرحال ایک پادری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر دیگر ذہین مخلوقات بھی ہیں، تو یہ نہیں دیا گیا کہ انہیں نجات کی ضرورت ہے، وہ اپنے خالق کے ساتھ مکمل دوستی میں رہے ہوں گے۔
Comments are closed on this story.