پاک بھارت میچ میں اروشی نے نسیم شاہ کو مکمل نظر انداز کردیا، وجہ کیا تھی؟
با لی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا گزشتہ روز دبئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران موجود تھیں، تاہم بدقسمتی سے کیمرہ مین کی نظروں سے اوجھل رہیں جب کہ اروشی نے خود اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ میچ میں موجود تھیں لیکن کیمرہ مین انہیں تلاش نہیں کر پائے تھے۔
اروشی روٹیلا خبروں میں رہنے کا ہنر بخوبی جانتی ہیں، چاہے وہ اداکاری ہو یا کرکٹ کے حوالے سے ہو۔ اس سے قبل بھی وہ پاکستانی کرکٹ اسٹار نسیم شاہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو لے کر خبروں میں رہ چکی ہیں، اور کہا جاتا رہا ہے کہ وہ نسیم شاہ کو پسند کرتی ہیں اور ان کے میچز دیکھنےاسٹیڈیم میں آتی ہیں۔
پچھلے کچھ عرصے سے اروشی روٹیلا نے اپنے انسٹاگرام پر نسیم شاہ کی تعریفوں کی بھرمار کی اور ان کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد بھی دی، تاہم نسیم شاہ کی جانب سے اروشی کے حوالے سے کوئی گرمجوشی کا ردعمل نہیں آیا۔
گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران اروشی نے نسیم شاہ کو بالکل نظرانداز کردیا اور کسی اور کے ساتھ وقت گزارا اورخود کو صرف انہی کے ساتھ تصاویر بنوانے تک محدود رکھا۔
’یہ حرام ہے‘، شاہ رخ خان نے اسلام کیلئے بڑی رقم ٹھکرا دی
پاک بھارت میچ کے دوران، اروشی روٹیلا ایڈ ویسٹ وک (جو ’گوسپ گرل‘ میں چک باس کے کردار کے لیے معروف ہیں) اور اوری (ایک مشہور ماڈل اور انفلوئنسر) کے ساتھ نظر آئیں، جنہوں نے بھارتی ٹیم کے لیے جوش و خروش سے نعرے لگائے، جو کہ ان کے مداحوں کے لیے ایک حیرانی کا لمحہ تھا۔ ان کے ساتھ کاروباری شخصیت ویدانت مہاجن بھی موجود تھے۔
میچ کے دوران ایک تصویر میں، اروشی بھارتی جھنڈا فخریہ انداز میں تھامے مسکراتی ہوئی نظر آئیں، اور یہ لمحہ خاص طور پر یادگار بن گیا کیونکہ اس دن اروشی کی سالگرہ بھی تھی۔ مداحوں نے اس غیر متوقع ملاقات کو حیرت و تفریح کے ساتھ دیکھا، اور بعض نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ وہ وہاں کیا کر رہی ہیں۔
ہاردک پانڈیا کی پاک بھارت میچ کے دوران پہنی گھڑی کی قیمت پوری پاکستانی ٹیم کی تنخواہ سے بھی زیادہ؟
اروشی اور اوری کے تعلقات بھی سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں، خاص طور پر جب اروشی نے آدر جین کی شادی میں اوری کی ایک پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ وہ ان کی شادی میں شرکت کا انتظار نہیں کر سکتیں، جس پر اوری نے تجسس پیدا کرتے ہوئے جواب دیا ”ہماری؟“ اس بات نے سوشل میڈیا پر کئی قیاس آرائیاں جنم دیں، اور کچھ لوگوں نے تو یہ سوچنا شروع کر دیا کہ شاید اروشی اوری سے شادی کر سکتی ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا یہ میچ صرف کرکٹ کا ہی نہیں تھا بلکہ یہ بالی ووڈ کی شخصیتوں کا بھی ایک شاندار اجتماع تھا، جس میں پشپا کے ہدایت کار سوکمار، میگا اسٹار چرن جیوی، منور فاروقی، سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجہ سمیت کئی مشہور شخصیات شریک تھیں۔ ان کے علاوہ، معروف گلوکار عاطف اسلم بھی میچ کے دوران موجود تھے۔
اروشی روٹیلا، ایڈ ویسٹ وک اور اوری کی اس غیر متوقع ملاقات نے ایک منفرد لمحہ تخلیق کیا، جس نے مداحوں کو شوق و حیرانی میں مبتلا کردیا، جہاں بالی ووڈ کا گلیمر، کرکٹ کا جوش اور مشہور شخصیات کا ایک شاندار میل ملاپ دیکھنے کو ملا۔
Comments are closed on this story.