Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
07 Shawwal 1446  

سپریم کورٹ میں خصوصی عدالتوں میں سویلین ٹرائل فیصلے کے خلاف اپیلوں پرسماعت آج پھر ہوگی

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی بینچ سماعت کرےگا
شائع 24 فروری 2025 12:57am

سپریم کورٹ میں خصوصی عدالتوں میں سویلین ٹرائل فیصلے کے خلاف اپیلوں پرسماعت آج پھر ہوگی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی بینچ سماعت کرےگا۔

سپریم کورٹ میں خصوصی عدالتوں میں سویلین ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پرسماعت آج پھرہوگی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ اپیلوں کی سماعت کریگا۔

گزشتہ سماعت پراعترازاحسن کا سلمان اکرم راجہ کے دلائل پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں آئین سازی کی پاورصرف پارلیمنٹ کو ہے، پارلیمنٹ نے تو 5 ججز کے فیصلے کے خلاف بھی قرارداد پاس کی۔

کیا ایگزیکٹو کے ماتحت فورسز عدالتی اختیار کا استعمال کرسکتی ہیں یا نہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل کا استفسار

جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھاکہ کیا اے ٹی سی بھیجے گئے ملزمان پربھی فوجی تنصیبات پرحملے کا الزام تھا؟ جسٹس امین الدین نےکہا کہ پک اینڈ چوزایف آئی آرکی رجسٹریشن کے بعد ہوتی ہے۔

Supreme Court of Pakistan