استاد کا تھپڑ، 8ویں جماعت کے طالب علم نے اسکول کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی
بھارت کے شہر حیدرآباد میں اسکول کے8ویں جماعت کے طالب علم نے اپنے استاد کی طرف سے ڈانٹنے اور تھپڑ مارے جانے کے بعد اسکول کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کے روز صبح 9.30 بجے پیش آیا جب فزکس کے ٹیچر نے مبینہ طور پر 14 سالہ لڑکے کو کلاس روم میں تمام طلباء کے سامنے ڈانٹ دیا۔
رپورٹ کے مطابق بچے کی غلطی یہ بتائی جارہی ہے کہ لڑکے نےسی سی ٹی وی کیمرے کی سمت موڑ دی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ بے عزتی محسوس کرتے ہوئے لڑکے نے استاد سے واش روم جانے کی اجازت لی اور عمارت کی چوتھی منزل پر جا کر چھلانگ لگا دی۔
اسپتال لے جانے پر لڑکے کو مردہ قرار دے دیا گیا، کچھ طلباء نے میڈیا کو بتایا کہ استاد نے مبینہ طور پر لڑکے کو تھپڑ مارا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکے کی کتاب میں ایک نوٹ لکھا تھا ،جس میں اس نے اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے اپنی ماں سے معافی مانگی۔
Comments are closed on this story.