Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

جو بھی ٹیم اچھا کھیلے اس پر خوش ہونا چاہیے، جیتنے اور ہارنے والوں کو مبارک باد دینی چاہیے، مرتضٰی سولنگی

الیکشن کمیشن کو کوئی ایڈ ملی ہے تو پہلے بھی ملتی رہی ہے، آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو
شائع 23 فروری 2025 09:43pm
مرتضٰی سولنگی(فائل فوٹو)
مرتضٰی سولنگی(فائل فوٹو)

مرتضٰی سولنگی کا کہنا ہے کہ جو بھی ٹیم اچھا کھیلے اس پر خوش ہونا چاہیے، جیتنے اور ہارنے والے دونوں کو مبارک باد دینی چاہیے۔

سابق نگراں وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نے آج نیوز کے پروگرام روبرو میں میزبان شوکت پراچہ سے گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ اچھی بات ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل ہو رہا ہے۔ یہ اچھی خبر ہے اور بری خبر یہ ہے کہ یہ میچ نہ پاکستان نہ بھارت میں ہو رہا ہے، روایت تو یہی ہے کہ جو میزبان ملک ہوتا ہے میچز وہاں ہوتے ہیں۔ ویسے بھی ہم امن اورترقی چاہتے ہیں۔ اڈیالہ جیل سے سیاسی، اور دیسی ککڑ اور، اورنج جوس کے ساتھ کرکٹ کا تڑکا بھی آجائے اس میں کیا مضائقہ ہے، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

وزیراعظم کے بیان پر انھوں نے ساحر لدھیانوی کی نظم کا حوالہ دیا، کہا کہ جنگ اور جس محاذ پرجانا چاہتے ہیں وہ ترقی کی امن کی ایک دوسرے کے ساتھ اچھی مثابقت کی جنگ ہے، ہتھیاروں اور گولہ بارود اور بلیسٹک میزائل کی نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں اس بیان کو مثبت معانوں میں لینا چاہیے، اس کو جنگ بازی کے ماحول میں نہیں لینا چاہیے۔

سابق وزیراطلاعات نے کہا کہ پہلے ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگجو قسم کا ماحول بنا ہوا ہے، ہمیں اس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ اچھے کرکٹ کے انٹرتینرز اور جو دیکھنے والے ہیں جو بھی ٹیم اچھا کھیلے اس پر خوش ہونا چاہیے، جیتنے اور ہارنے والے دونوں کو مبارک باد دینی چاہیے۔

انھوں نے ایک سوال کئ جواب میں کہا کہ امریکا کی نئی ڈائریکٹر انٹیلی جنس اوردیگر ارکان کے علاوہ ٹرمپ نے بی طالبان کے حوال سے کہا کہ افغانساتان کے اندر جو دہشت گرد مضبوط ہو رہے ہیں اور افغان حکومت ان کی سرپرستی کررہی ہے، اقوام متحدہ کی کمیٹی میں بھی رپورٹ بہت وضاحت سے آئی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے اس پر نظر کہیں اور کرلی تھی۔ ہرماہ چالیس ملین ڈالرکیش میں انھیں دے رہے تھے، رپورٹس میں واضح ہے کہ چار ارب ڈالر انھیں دے چکے ہیں اور ایک ارب ڈالر انھیں مزید دینے ہیں یہ سلسلہ چل نہیں سکتا۔

ایک اور سوال کے جواب میں مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ جہاں تک یو ایس ایڈ کا تعلق ہے وہ پچھلی سات دہائیوں سے پاکستان کے ریاستی اور جو غیر ریاستی ادارے ہیں ان کو ایڈ آتی رہی اور الیکشن کمیشن بھی شامل ہے یہ غیر معمولی بات نہیں ہے، جو غیر معمولی بات ہے وہ یہ ہے کہ سابق صدرعارف علوی کے بیٹے فنڈ اکٹھا کررہے تھے، نجی کاروبار کے لیے بعد میں انھیں معذرت بھی کرنی پڑی۔ الیکشن کمیشن کو اگر کوئی ایڈ ملی ہے تو پہلے بھی ملتی رہی ہے۔

نجی ٹی وی کی اینکرپرسنن خاتون کرن نازنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا سارا فوکس دوبئی کے اسٹیڈیم پر ہے جہاں شاید ہم سوچ رہے تھے کہ آج کچھ مختلف ہو جائے گا اور پاکستانی ٹیم پریشر لے لی گی، جیلوں میں قیدیوں کے لیے ٹی وی اسکرینز بھی لگائی گئیں انھیں بھی میچ دکھایا جا رہا ہے، پاکستان کی پہلی اننگز سے جس طرح پاکستانیوں کو تکیلف ہوئی مجھے بھی تکلیف پہنچی ہے۔ یہ اچھی روایت ہے لیکن پاکستان کی ٹیم جو کر رہی اس پر کیا بات کی۔

بھارتی ٹی وی اینکر پرسن اشیش کمارنے بھی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو بڑی خوشی کی بات ہے ہم جیت کی طرف جا رہے ہیں، ویرات کوہلی نے ہاف سینچری بنائی، میچ ہمارے لیے بہت اچھا ہے، بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستان کے خلاف فارم آ ہی جاتا ہے اور پرفارم کر جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح شبمین گل نے اسٹروک کھیلے ایسا لگتا ہے ٹںڈولکر کھیل رہے ہیں۔ شہنشا آفریدی نے بہت اچھی اور کلاسک ان سوئنگ یارکر تھی کہ اس پر بھی پوسٹ کیا مجھے وہ بال یاد دلا دیا جو شعیب اختر نے ٹنڈولکر بولڈ کیا تھا ٹیسٹ میچ میں۔

اشیشن کمار سنگھ نے کہا کہ شاہین آفریدی کامیاب بالر ہیں لیکن بیٹسمینوں کی طرف سے سپورٹ نہیں مل رہا ٹیم کو، میچ کی پلاننگ کرنی چاہیے تھی کہاں پر کم تیز کھیلنا چاہیے تھا اور میں بابراعظم کا فین ہوں لیکن انھوں نے مجھے نا امید کیا، جہاں انھیں اچھا کھیلنا چاہیے وہاں وہ پرفارم نہیں کر پاتے، باقی پلیئر اچھے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بھارتی ٹی وی اینکر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھی اکیس ملین ڈالر کی شکایت بھارت کے لیے بھی آئی کہ دیے گئے اور ٹرن آؤٹ کے حوالے سے متنازع تو بنی یہاں بھی، یہی بات ہم کر رہے ہیں کہ پہلے بھی اتنے ملین ڈالرز دیے گئے پھر جو حکومت کو لیڈ کررہی ہے پارٹی انھوں نے کانفریس پارٹی کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی۔ جس طرح کے ٹرمپ صاحب ہیں انھوں نے پھر سے سرپرائز کردیا۔

Aaj News program