Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

کے پی میں سیکیورٹی فورسز کے 2مختلف آپریشنز، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت مارے گئے

مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 23 فروری 2025 08:49pm

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں7خوارج جہنم واصل کردیئے گئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 23 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ مدی اور درابن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مدی میں 3 جبکہ درابن میں 4 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

دوسری جانب صدرمملکت کاڈی آئی خان میں7خوارج کوجہنم واصل کرنےپرفورسزکوخراج تحسین کیا ہے، صدرنےفتنہ الخوارج کاقلع قمع کرنےپرسیکیورٹی فورسزکی بہادری کوسراہا۔

انہوں نےکہا ہے کہ دہشت گردوں کےمکمل خاتمےتک فورسزکی کارروائیاں جاری رہیں گی، فورسزکی دہشت گردی کےخاتمے کے لیے کامیاب کارروائیاں خوش آئند ہیں، صدرمملکت آصف زرداری کافتنہ الخوارج کے مکمل خاتمےکے قومی عزم کا اظہارکیا ہے۔

ISPR

KPK

security forces operation