بھارت کیخلاف بابراعظم کا بلا خاموش، ناقص پرفارمنس نے شائقین کے دل توڑ دیے
بھارت کے خلاف بھی کنگ بابراعظم کا بلا خاموش رہا، بابراعظم کی ناقص پرفارمنس نے شائقین کے دل توڑ دیئے۔
دوبئی میں جاری چیمپئنزٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان اوربھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے میں کنگ صرف تئیس رنز ہی بناسکے۔
شائقین نے امیدیں لگا لیں، کنگ کرلے گا۔ کنگ کرلے گا۔ آخرکنگ کب کرے گا؟؟
کنگ بابراعظم کی ناکامیوں کی فہرست طویل ہے۔ بابرکی پرفارمنس پران کے چاہنے والے فینز مایوس ہو گئے۔
کنگ بابراعظم نے تئیس اننگزکھلینے باوجود بھی کوئی سینچری ن بنائی۔ آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں 1000 رنز مکمل کرنے والے تیسرے پاکستانی بیٹر بن گئے۔
دوہزارتئیس کا ورلڈکپ گزرا، نتیجہ کچھ نہ نکلا۔ پھر دوہزار چوبیس کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آیا، کنگ نے قوم کا سرجھکایا۔
اب چیمپئنزٹرافی 2025 میں بابراعظم کا یہ حال، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کچھوے کی چال چلتے رہے۔
بھارت کے خلاف جلد ہتھیار ڈال دیے اور صرف تئیس رنزپر پانڈیا کی بال کا شکار ہو گئے۔
Comments are closed on this story.