Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

برازیل میں بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 12 طلباء ہلاک

مقامی یونیورسٹی میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
شائع 23 فروری 2025 04:30pm

برازیل میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 طلباء ہلاک اور 19افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے اقتصادی دارالحکومت ساؤ پالو سے روانہ ہونے والی بس ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ،حادثے میں زخمی ہونے والے 19 افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

حادثے میں مرنے والے طلباء کے سوگ میں مقامی یونیورسٹی میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

world

brazil

collides

12 students killed